بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت پہل کے تحت مقامی پیداوار کو فروغ

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 4:33PM by PIB Delhi

بھاری انجینئرنگ آلات اور سرمایہ جاتی شعبہ کے مختلف ذیلی شعبوں کے حوالے سے پیداوار کے اعداد و شمار سال20-2019 میں 2,87,233 کروڑ روپے سے بڑھ کر سال 25-2024 میں 5,69,900 کروڑ روپے ہو گئے ہیں، جو مندرجہ ذیل ٹیبل میں درج ہے۔

نمبر شمار

ذیلی شعبے

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

2023-24

2024-25

1

مشین ٹولز

6152

6602

9307

11956

13571

14286

2

ڈیز، مولڈز اور پریس ٹولز

13682

12294

13128

13915

15600

18400

3

ٹیکسٹائل مشینری

5355

5093

11658

14033

14639

10461

4

پرنٹنگ مشینری

12678

10058

13215

16107

23479

29716

5

ارتھ مووننگ اور کان کنی کی مشینری

31020

29021

28674

37551

73000

80750

6

پلاسٹک پروسیسنگ مشینری

2350

3710

3850

3912

4310

4827

7

فوڈ پروسیسنگ مشینری

7547

10250

12210

13203

13863

15249

8

پروسیسنگ پلانٹ کا سامان

29250

21938

24000

23415

27396

31505

9

ہیوی انجینئرنگ کا سامان

179199

167706

219158

258832

302900

364706

 

کل

287233

266672

335200

392924

488758

569900

 

)ماخذ: صنعتی ایسوسی ایشنز یعنی آئی ایم ٹی ایم اے ، ٹی اے جی ایم اے ، ٹی ایم ایم اے ، آئی پی اے ایم اے ، آئی سی ای ایم اے ، پی ایم ایم اے آئی ، اے ایف ٹی پی اے آئی ، پی پی ایم اے آئی اور آئی ای ای ایم اے)

’’ہندوستان سرمایہ جاتی شعبہ میں مسابقت بڑھانے کی اسکیم - فیز II’’ ایک پورے ہندوستان کی مانگ پر مبنی اسکیم ہے ،جس کے تحت پروجیکٹوں کو ملک کی کسی بھی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے صنعتی شراکت دار کے ساتھ مل کر پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی تنظیموں (پی آئی اوز) کے ذریعے پیش کیا جانا ہے ۔

اس اسکیم کے تحت انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی(آئی سی اے ٹی) ، منیسر نے’ویب پر مبنی ٹیکنالوجی کے اختراعی پلیٹ فارم، یعنی آٹوموٹیو سولیوشن پورٹل فار انڈسٹری، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن(اے ایس پی آئی آر ای)‘کے لیے ایک مشترکہ انجینئرنگ فیسلٹی سینٹر(سی ای ایف سی) قائم کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد تعلمی اداروں، طلباء، محققین اور صنعت کو ایک جگہ جمع کرنا ہے تاکہ صنعت کو درپیش ٹیکنالوجی کے مسائل کی شناخت کر کے اس کو منظم انداز میں  حل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اسکیم کے تحت پانی پت (ٹیکسٹائل) اور یمونانگر (پلائی ووڈ مشینری) سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

 

********

 (ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)

U. No. 2505


(रिलीज़ आईडी: 2199563) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी