خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سکشَم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 کے تحت، غذائیت کی فراہمی کے معاون نظام کو مضبوط بنانے اور شفافیت لانے کے لیے آئی ٹی نظام کا استعمال
پوشن ٹریکر آنگن واڑی مراکز ( اے ڈبلیو سیز ) ، آنگن واڑی کارکنان اور مستفید ہونے والوں کی نگرانی اور طے شدہ اشاروں پر ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 3:57PM by PIB Delhi
سکشم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 کے تحت آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) میں غذائیت کی فراہمی کے معاون نظام کو مضبوط بنانے اور شفافیت لانے کے لیے آئی ٹی نظام کا فائدہ اٹھایا گیا ہے ۔ ’ پوشن ٹریکر ‘ ایپلی کیشن کو یکم مارچ ، 2021 ء کو مشن کے تحت حکمرانی کے ایک اہم ٹول کے طور پر شروع کیا گیا تھا ۔
پوشن ٹریکر طے شدہ اشاروں پر تمام اے ڈبلیو سیز، آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیوز) اور مستفیدین کی نگرانی اور ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ بچوں میں اسٹنٹنگ، ویسٹنگ اور وزن کی کمی کے بڑھتے ہوئے معاملات کی متحرک شناخت کے لیے پوشن ٹریکر کے تحت ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ اس نے آنگن واڑی خدمات کے لیے حقیقی وقت میں ڈاٹا جمع کرنے کی سہولت فراہم کی ہے، جیسے کہ اے ڈبلیو سیز کا کھلنا اور بند ہونا، بچوں کی روزانہ حاضری، بچوں کی نشوونما کی نگرانی، بچپن کی ابتدائی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) کی سرگرمیاں، پکا ہوا گرم کھانا (ایچ سی ایم) کی فراہمی / گھر کا راشن لینا (ٹی ایچ آر – خام راشن نہیں) اور نمو کی پیمائش وغیرہ۔ ایپ کلیدی طرز عمل اور خدمات پر مشاورتی ویڈیوز بھی فراہم کرتی ہے، جو پیدائش کی تیاری، بچے کی ولادت، زچگی کے بعد کی دیکھ بھال، دودھ پلانے اور تکمیلی خوراک کے بارے میں معلومات کے پیغامات پہنچانے میں مدد کرتی ہیں۔ پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق اے ڈبلیو ڈبلیوز کے لیے براہ راست فیلڈ لیول ٹریننگ / ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، پوشن ٹریکر میں اے ڈبلیو ڈبلیوز کے لیے سیلف لرننگ ویڈیوز بھی شامل ہیں، جو ڈیجیٹل ماڈیولز کے ذریعے مسلسل صلاحیت سازی اور ملازمت کے دوران سیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ ، سروس ڈیلیوری کے آخری میل تک ٹریکنگ کے لیے ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی) نے ٹیک ہوم راشن کی تقسیم کے لیے پوشن ٹریکر ایپلی کیشن میں چہرے کی شناخت کا نظام (ایف آر ایس) تیار کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فائدہ صرف پوشن ٹریکر میں رجسٹرڈ مطلوبہ مستفید کو دیا جائے ۔
مشن کے تحت ، اے ڈبلیو ڈبلیو کو ڈاٹا انٹری اور پوشن ٹریکر ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے خریدے گئے اسمارٹ فون فراہم کیے گئے ۔ تمام اے ڈبلیو ڈبلیوز ، سپروائزرز اور بلاک کوآرڈینیٹرز کو انٹرنیٹ کنیکٹوٹی چارجز 2000 روپے فی سال فی اے ڈبلیو سی کی شرح سے فراہم کیے جاتے ہیں ۔
بلاک اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پوشن ٹریکر کے موثر استعمال اور تکنیکی خرابیوں کے حل کے لیے اے ڈبلیو ڈبلیو کو زمینی سطح پر مدد فراہم کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فزیکل رجسٹر کا استعمال بند کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے ۔
پوشن ٹریکر میں رازداری سے متعلق ڈاٹا کے تحفظ کے مختلف تحفظات فراہم کئے گئے ہیں ۔ ڈاٹا کے تحفظ کے کچھ حفاظتی اقدامات ذیل میں بیان کیے گئے ہیں:
- پوشن ٹریکر ایپلی کیشن عموماً آنگن واڑی کارکنان ( اے ڈبلیو ڈبلیوز ) استعمال کرتے ہیں اور یہ عوام یا کسی غیر مجاز فریق کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ رسائی رول پر مبنی، لاگ شدہ اور مانیٹر کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔
- مزید برآں، ایپلی کیشن کے انٹرنل ڈاٹا بیس کو انکرپٹ کیا گیا ہے تاکہ حساس معلومات تک ایپ کے ماحول کے باہر رسائی نہ ہو سکے۔
- جمع کیے گئے مستفیدین کے ڈاٹا پر تمام موجودہ ڈاٹا پروٹیکشن پروٹو کالز لاگو ہوتے ہیں، جن میں مخصوص مقصد کے لیے استعمال، باخبر رضامندی اور رسائی کی حدود شامل ہیں۔
- چہرے کی تصدیق سے متعلق تمام درخواستیں اور جوابات ٹرانزٹ کے دوران انکرپٹ کیے جاتے ہیں تاکہ ڈاٹا کسی مداخلت یا چھیڑ چھاڑ سے محفوظ رہے۔
- کوئی بھی تصویر یا ڈاٹا مستقل طور پر ڈیوائس پر محفوظ نہیں کیے جاتے۔ حفاظتی تدبیر کے طور پر، ایپ سے لاگ آؤٹ کرتے وقت تمام ذخیرہ شدہ یا عارضی ڈاٹا خودکار طور پر حذف ہو جاتا ہے۔
- ذاتی ڈاٹا عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے؛ یہ صرف مجاز عملے کے لیے اور صرف تصدیقی مقاصد کے لیے دستیاب ہے۔
- چہرے کی تصاویر کو ایپ کے اندر انکوڈ شدہ فارمیٹ میں پروسیس اور ٹرانسمٹ کیا جاتا ہے تاکہ محفوظ عمل کاری اور منتقلی یقینی بنائی جاسکے۔
مشن سکشَم آنگن واڑی اور مشن پوشن 2.0 ایک مرکزی امداد ی مشن ہے، جس میں مختلف سرگرمیوں کے نفاذ کی ذمہ داری ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں ( یو ٹیز ) پر عائد ہوتی ہے۔ یہ مشن ایک یونیورسل سیلف سلیکٹنگ ایمبریلا اسکیم ہے، جہاں کسی بھی مستفید ہونے والے کے لیے رجسٹریشن اور خدمات حاصل کرنے پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
وزارت نے ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کے ذریعے مختلف متعلقہ فریقوں کو پوشن ٹریکر ایپلی کیشن اور ڈیش بورڈ کے استعمال کی تربیت فراہم کی ہے۔ پوشن بھی پڑھائی بھی ( پی بی پی بی ) اقدام کے تحت وزارت ، ریاستوں/ مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے تمام افسران اور فیلڈ عملے کو سلسلہ وار / درجہ وار تربیتی ماڈل کے ذریعے تربیت دے رہی ہے، جس میں ماسٹر ٹرینرز (ضلع افسران، بلاک کوآرڈینیٹرز اور سپروائزرز) کو تربیت دی جاتی ہے اور وہ مزید تمام آنگن واڑی کارکنان کو تربیت دیتے ہیں۔ 30 نومبر ، 2025 ء تک، ملک بھر میں 895814 اے ڈبلیو ڈبلیوز کو تربیت دی جا چکی ہے۔
شکایات کے ازالے کا نظام پوشن 2.0 کا لازمی حصہ ہے۔ آنگن واڑی کارکنان پوشن ٹریکر ایپلی کیشن اور ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، پوشن ہیلپ لائن (1515) نومبر ، 2022 ء سے فعال ہے، جو اے ڈبلیو ڈبلیوز کی شکایات درج کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ ہیلپ لائن کے ذریعے کارکن اپنی ایپلی کیشن سے متعلق مسائل درج کر سکتے ہیں۔ یہ ہیلپ لائن 17 زبانوں میں دستیاب ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش ت - ع ا )
U.No. 2498
(रिलीज़ आईडी: 2199546)
आगंतुक पटल : 4