خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت دیہی خوراک کی ڈبہ بندی میں اضافہ
پی ایم ایف ایم ای کے ذریعے بہت چھوٹی صنعتوں کی ترقی کو تیز کرنا
دیہی فوڈ پروسیسنگ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا
پی ایم ایف ایم ای کے تحت فوڈ پروسیسنگ کی انتہائی چھوٹی یونٹس کے لیے قرض تک رسائی کو فروغ
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 4:40PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم’پردھان منتری فارمالائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز (پی ایم ایف ایم ای)اسکیم‘ نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد ملک میں خوراک کی ڈبہ بندی کے انتہائی چھوٹے نئے قیام یا موجودہ اداروں کی اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد خوراک کی ڈبہ بند صنعت کے غیر منظم شعبے میں انتہائی چھوٹے اداروں کی مسابقت کو فروغ دینا اور اس شعبے کی رسمی کاری کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم کے رہنما اصول کے مطابق اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے خواہشمندخوراک کی ڈبہ بندی کی انتہائی چھوٹی صنعتوں کے لیے اہلیت کا کوئی معیار مقرر نہیں ہے ۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت 31؍اکتوبر 2025 تک13,234.90 کروڑ روپےکی قرض کی رقم کے ساتھ 1,62,744 خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق انتہائی چھوٹے اداروں کو قرض سے منسلک رعایت کے لیے منظور ی دی گئی ہے۔
یہ معلومات خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
***
(ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)
U. No. 2507
(रिलीज़ आईडी: 2199539)
आगंतुक पटल : 6