صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام پر تازہ ترین معلومات
ٹیلی-مانس موبائل ایپلیکیشن کو 10 اضافی علاقائی زبانوں میں وسعت دی گئی
ٹیلی مانس اب ملک بھر میں 53 ٹیلی مانس سیلوں کے ساتھ 36 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال
ٹیلی مانس ہیلپ لائن کے آغاز سے اب تک 29.82 لاکھ سے زیادہ کالز ہینڈل کی گئیں ؛ صرف 2025 میں 12.33 لاکھ سے زیادہ کالز ہینڈل کی گئیں
ٹیلی مینٹل ہیلتھ سپورٹ سروسز کو مضبوط بنانے کے لیے ٹیلی مانس کے تحت ویڈیو مشاورت کی سہولت کا آغاز
مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان پر منحصر افراد کو ٹیلی مینٹل ہیلتھ سپورٹ فراہم کرنے کے لیے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں وقف ٹیلی مانس سیل قائم کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
05 DEC 2025 4:16PM by PIB Delhi
صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں ذہنی صحت کے لیے معیاری مشاورت اور نگہداشت کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 10 اکتوبر 2022 کو ’نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا ۔حکومت نے 10 اکتوبر 2024 کو ذہنی صحت کے عالمی دن کےموقع پر ٹیلی مانس موبائل ایپلی کیشن کا بھی آغاز کیا ہے ۔ ٹیلی- مانس موبائل ایپلیکیشن ایک جامع موبائل پلیٹ فارم ہے ،جو ذہنی صحت کے مسائل میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں ذہنی سکون و بہبود سے لے کر ذہنی بیماریوں کا علاج بھی شامل ہے۔
ٹیلی- مانس موبائل ایپلیکیشن کو مزید توسیع دیتے ہوئے 10 اضافی علاقائی زبانیں آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، تمل، تیلگو، اوڑیہ اور پنجابی شامل کی گئیں، جبکہ پہلے سے دستیاب زبانیں انگریزی اور ہندی بھی اس میں موجود ہیں۔ٹیلی مانس موبائل ایپلیکیشن بصارت سے محروم افراد کی بھی مدد کرتی ہے، کیونکہ اس کی ذہنی صحت کی خدمات کو ایک خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے، صارف دوست ڈیجیٹل انٹرفیس اور ایک ٹول فری فون لائن کے ذریعے قابلِ رسائی بنایا گیا ہے، جس کے لیے اسکرین کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔
مورخہ27.11.2025 تک، 36 ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں53؍ٹیلی مانس سیل قائم کیے جا چکے ہیں۔ٹیلی-مانس خدمات ریاستوں کی منتخب کردہ زبان کے مطابق 20 زبانوں میں دستیاب ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر پر اس کے آغاز سے اب تک 29.82 لاکھ سے زیادہ کالز موصول ہوئیں اور اور نمٹائی جا چکی ہیں۔ موجودہ سال کے دوران ٹیلی مانس پلیٹ فارم کے ذریعے نمٹائی گئی کالز کی مجموعی تعداد 12,33,399 ہے۔
حکومت نےٹیلی-مانس کے تحت ویڈیو مشاورت کی سہولت بھی شروع کی ہے، جو پہلے سے موجود آڈیو کالنگ سہولت کی ایک اور جدید شکل ہے۔
حکومت نے آرمی میڈیکل کالج(اے ایف ایم سی) پونے میں ایک مخصوص ٹیلی-مانس سیل قائم کیا ہے، تاکہ تمام مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان پر منحصر افراد کو ٹیلی مینٹل ہیلتھ مدد اور سپورٹ فراہم کی جا سکے اور اس طرح ان کے لیے دستیاب ذہنی صحت کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
********
(ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)
U. No. 2501
(रिलीज़ आईडी: 2199502)
आगंतुक पटल : 4