قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی امدادی خدمات

प्रविष्टि तिथि: 05 DEC 2025 1:55PM by PIB Delhi

قانون و انصاف کی وزارتِ میں وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور  کی وزارت کے وزیرِ مملکت  جناب ارجن رام میگھوال  نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ قانونی خدمات سے متعلق قومی اتھارٹی (این اے ایل ایس اے)  کو  لیگل سروسز اتھارٹیز (ایل ایس اے) ایکٹ، 1987  کے تحت قائم کیا گیا تھا، تاکہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو مفت اور مؤثر قانونی معاونت فراہم کی جا سکے، جن میں وہ مستفیدین بھی شامل ہیں جو  ایل ایس اے ایکٹ، 1987 کی دفعہ 12 کے تحت آتے ہیں۔ اس قانون کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انصاف کے حصول کے مواقع کسی بھی شہری سے معاشی یا دیگر محرومیوں کی بنا پر نہ چھینے جائیں اور تنازعات کے باہمی حل کے لیے  لوک عدالتوں  کا انعقاد کیا جا سکے۔

شہریوں کو بروقت اور مؤثر انداز میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لیگل سروسز اتھارٹی، امروہہ (اتر پردیش)  کی نگرانی میں  16 قانونی خدمات سے متعلق مراکز  قائم کیے گئے ہیں۔ پینل وکلاء اور لیگل ایڈ ڈیفنس کونسِلز کی مدد سے  سال26-2025 (ستمبر 2025 تک)  کے دوران  458 شہریوں  کو مفت قانونی معاونت فراہم کی گئی۔

   ********

ش ح۔ش م۔ ت ا

U.NO.2485


(रिलीज़ आईडी: 2199380) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी