جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناسک میں پانی کی بلا تعطل فراہمی

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 5:56PM by PIB Delhi

پینے کا پانی ریاست کا موضوع ہے اور پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں/ پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، منظوری اور عمل درآمد کا اختیار ریاستی حکومت کے پاس ہے۔ حکومت ہند، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر، اگست، 2019 سے جل جیون مشن کو نافذ کررہی ہے، تاکہ ملک کے ہر دیہی گھر میں نل کے پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جا سکے۔ ریاست مہاراشٹر میں جل جیون مشن کے آغاز کے بعد دیہی گھروں تک نل کے پانی تک رسائی کو بڑھانے کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اگست 2019 میں جل جیون مشن کے آغاز کے وقت، صرف 48.44 لاکھ (33فیصد) دیہی گھروں  کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہونے کی اطلاع تھی۔ اب تک، جیسا کہ ریاست کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، تقریباً 83.92 لاکھ اضافی دیہی گھروں کو جے جے ایم کے تحت نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، یکم دسمبر 2025 تک،  ریاست کے 146.78 لاکھ دیہی گھروں میں سے، 132.36 لاکھ (90.18 فیصد) سے زیادہ گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔

جبکہ ناسک میں، اگست 2019 میں  ملی جانکاری کےمطابق، جل جیون مشن کے آغاز پر، صرف 1.71 لاکھ (23.85 فیصد) دیہی گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن  تھے ۔ اب تک، جیسا کہ ریاست کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، تقریباً 5.05 لاکھ اضافی دیہی گھروں کو جے جے ایم کے تحت نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔ اس طرح، آج تک، ریاست کے 7.18 لاکھ دیہی گھروں میں سے، 6.76 لاکھ (94.22 فیصد) سے زیادہ خاندانوں کے گھروں میں نل کے پانی کی فراہمی کی اطلاع ہے۔ مزید، پانی کی فراہمی کے دورانیے کا انتظام مقامی حکام کرتے ہیں۔

جے جے ایم کے نفاذ کے لیے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق، جے جے ایم کے تحت کیے گئے تمام کاموں کی ادائیگی مذکورہ کاموں کے تیسرے فریق کے معائنہ کے بعد ہی کی جانی ہے۔

مزید برآں، نل کنکشن کی فعالیت کا جائزہ بھی قومی سطح پر کیا جاتا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس ) کے ذریعہ کئے گئے قومی فعالیت کے جائزے 2024 کے مطابق، ناسک ضلع کے 97.9 فیصد گھروں کے پاس نل کے پانی کے کنکشن ہیں، جن میں 99.9 فیصد کنکشن کام کرنے کی حالت میں ہیں اور ان  میں سے، 63.3 فیصد گھروں کو مناسب مقدار میں پانی ملتا ہے، 90.3 فیصد کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹس کے مطابق پینے کا پانی ملتا ہےاور 99.2فیصد گھروں کو باقاعدہ فراہمی ملتی ہے۔

گھروں کو پانی کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے، محکمہ نے دیہی پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم (آر پی ڈبلیو ایس ایس) کے بنیادی ڈھانچے کے ٹیسٹنگ پروٹوکول پر نظر ثانی کی ہے جس میں ترسیل کے پوائنٹس بھی شامل ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق، ہر گاؤں میں، کیمیکل اور بیکٹیریولوجیکل دونوں پیمانے کے لیے ہر ماہ مختلف گھروں (ڈیلیوری پوائنٹس) سے 2 نمونے جمع کیے جانے چاہئیں۔

اس محکمہ کےڈبلیو کیو ایم آئی ایس/ آئی ایم آئی  ایس پر  ریاست کی طرف سے رپورٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں پانی کے معیار کی جانچ کرنے والی کل 7 لیبارٹریز ہیں جن میں جراثیمی اور کیمیائی پیرامیٹرز کی جانچ کرنے کی صلاحیت/سہولیات موجود ہیں۔ ان تمام لیبز تک عوام پانی کے معیار کی جانچ کے لیے برائے نام نرخوں پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

پانی کے دباؤ والے علاقوں میں پینے کے پانی کے قابل اعتماد ذرائع کا فقدان، زیر زمین پانی میں جیو جینک آلودگیوں کی موجودگی، غیر مساوی جغرافیائی خطہ، بکھرے ہوئے دیہی رہائش، گاؤں کے اندر پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کا انتظام کرنے اور چلانے کے لیے مقامی دیہاتی برادریوں کی صلاحیت کا فقدان، وغیرہ، اس عمل کے نفاذ میں درپیش چند چیلنجز ہیں۔

منصوبہ بندی اور عمل آوری کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر سمیت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نگرانی اور ہینڈ ہولڈ کرنے کے لیے حکومت ہند نے پورے ملک میں جے جے ایم  کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت سے سالانہ ایکشن پلان(اے اے پی) کو حتمی شکل دینا، منصوبہ بندی اور عمل درآمد کا باقاعدہ جائزہ، ورکشاپس/کانفرنسز/ویبنارز، کثیر شعبوں میں صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے تکنیکی معلومات اور تعاون  وغیرہ فراہم کرنے کے لیے ورکشاپس/کانفرنسز/ویبنارز شامل ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے جل شکتی  جناب وی سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔

 

************

 

ش ح۔ت ف۔ ج ا

 (U: 2466) 


(रिलीज़ आईडी: 2199259) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी