قبائیلی امور کی وزارت
ناردرن کول لمیٹڈ اور آئل انڈیا لمیٹڈ نے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے سی ایس آر فنڈ سے چلنے والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے این ایس ٹی ایف ڈی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
نسل در نسل غربت کے خلاف تعلیم ہمارا سب سے مؤثر ذریعہ ہے، جب اسے مہارتوں اور مضبوط ادارہ جاتی شراکت داری کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، تو یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر قبائلی بچے کو نہ صرف سیکھنے کا موقع ملے بلکہ حقیقی ذرائعِ معاش بھی فراہم ہوں۔ محترمہ رنجنا چوپڑا ، سکریٹری قبائلی امور
प्रविष्टि तिथि:
04 DEC 2025 6:07PM by PIB Delhi
قبائلی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے، کوئلہ کی وزارت اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے تحت کام کرنے والے دو سرکردہ عوامی شعبے کے اداروں—ناردرن کول لمیٹڈ (این سی ایل) اور آئل انڈیا لمیٹڈ (او آئی ایل)—نے قبائلی امور کی وزارت کے خود مختار ادارے نیشنل شیڈولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس مفاہمت نامے کا مقصد ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں زیرِ تعلیم قبائلی طلباء کو کیریئر مینٹرشپ، ڈیجیٹل تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی ہمہ جہت ترقی اور بااختیار بنانا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت قبائلی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای۔ایم۔آر۔ایس) کی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ یہ ادارے تعلیم، ٹیکنالوجی اور ہمہ گیر تربیت کے امتزاج کے ذریعے ایک جدید، باشعور اور بااختیار نسل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملک بھر میں اس وقت 479 فعال ای۔ایم۔آر۔ایس کام کر رہے ہیں۔

4 دسمبر 2025 کو جن پتھ، نئی دہلی میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط اور اس کا تبادلہ عمل میں آیا۔ یہ تقریب محترمہ رنجنا چوپڑا، سکریٹری قبائلی امور کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محترمہ چترا شکلا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل وزارتِ کوئلہ؛ محترمہ بسمیتا داس، ڈپٹی جنرل منیجر این ایس ٹی ایف ڈی سی؛ جناب کرشنا ہزاریکا راؤ، ڈی جی ایم او آئی ایل؛ جناب ابھینو دکشت، جی ایم سی ایس آر این سی ایل؛ نیز قبائلی امور کی وزارت اور این ایس ٹی ایف ڈی سی کے دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ناردرن کول لمیٹڈ (این سی ایل) نے مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کی ریاستوں میں واقع 45 ای۔ایم۔آر۔ایس میں ڈیجیٹل لرننگ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے 5 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس اقدام سے 10,000 سے زائد قبائلی طلباء کو معیاری ڈیجیٹل تعلیم اور مساوی تعلیمی مواقع میسر آئیں گے۔
آئل انڈیا لمیٹڈ (او آئی ایل) نے ریاست اروناچل پردیش میں واقع پانچ ای۔ایم۔آر۔ایس میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 73 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت ڈیزل جنریٹر اور سولر اسٹریٹ لائٹس فراہم کی جائیں گی۔ دور دراز علاقوں میں واقع ان اسکولوں کو بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کو اس تعاون کے ذریعے مؤثر طور پر حل کیا جا سکے گا۔
یہ اقدام قبائلی امور کی وزارت اور کارپوریٹ شعبے کے درمیان جاری وسیع تر اشتراکِ عمل کا حصہ ہے، جس کا مقصد قبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو مزید مؤثر بنانا اور انہیں وکست بھارت کے ہدف کی جانب آگے بڑھنے کے قابل بنانا ہے۔
***
UR-2419
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2199079)
आगंतुक पटल : 7