محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیگ اور پلیٹ فارم ورکرز کیلئے سماجی تحفظ کے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 4:20PM by PIB Delhi

پہلی بار‘عارضی کارکن’ اور ‘پلیٹ فارم کارکنان’ کی تعریف اور اس سے متعلق ضوابط کو کوڈ آن سوشل سکیورٹی ، 2020 میں فراہم کیا گیا ہے ،جو 21 نومبر 2025کو نافذ ہوا ہے ۔

اس کوڈ کے تحت، گیگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کے لیے مناسب سماجی تحفظ کے اقدامات وضع کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے، جن میں زندگی اور معذوری کا احاطہ، حادثاتی انشورنس، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے کی حفاظت وغیرہ شامل ہیں۔کوڈ کے تحت ایک سوشل سکیورٹی فنڈ قائم کرنے کی بھی شق موجود ہے تاکہ فلاحی اسکیموں کی مالی اعانت کی جا سکے۔ مزید برآں، گیگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے قومی سوشل سکیورٹی بورڈ تشکیل دینے کی بھی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

 محنت اور روزگار کی وزارت نے پلیٹ فارم ورکرز ، نقل مکانی کرنے والے کارکنان وغیرہ سمیت غیر منظم کارکنوں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے 26 اگست 2021 کو ای-شرم پورٹل کا آغاز کیا تھا ۔ ای-شرم پورٹل کا مقصد غیر منظم کارکنوں کو خود اعلانیہ کی بنیاد پر یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) فراہم کرکے انہیں رجسٹر کرنا اور ان کی مدد کرنا ہے ۔ محنت اور روزگار کی وزارت نے21 اکتوبر 2024 کو ای-شرم-‘ون اسٹاپ سولیوشن’ کا بھی آغاز کیا ہے ،جس میں الگ الگ سماجی تحفظ/فلاحی اسکیموں کو ایک ہی پورٹل یعنی ای-شرم پر مربوط کیاگیا ہے۔ اس کا تصور ای-شرم پر رجسٹرڈ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی حاصل کرنے اور ای-شرم کے ذریعے اب تک حاصل کردہ فوائد کو دیکھنے کے قابل بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔

نیتی آیوگ کے ایک تخمینے کے مطابق جون 2022 میں شائع ہونے والی‘‘انڈیاز بومنگ گیگ اینڈ پلیٹ فارم اکانومی’’ کے عنوان سے اپنی رپورٹ میں ملک میں گیگ ورکرز اور پلیٹ فارم ورکرز کی تعداد 2021-2020 میں 7.7 ملین تھی ، جو 2030-2029 تک بڑھ کر 23.5 ملین ہونے کی توقع ہے ۔

آن لائن پلیٹ فارم (پلیٹ فارم ورکرز) کے گیگ ورکرز کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے مالی سال 2026-2025 کے اپنے بجٹ اعلان میں ان کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اہم اقدامات جیسےای-شرم پورٹل پر رجسٹریشن ، شناختی کارڈ جاری کرنا  اور آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت صحت کی دیکھ بھال کے فوائد میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔

ای-شرم پورٹل پر پلیٹ فارم ورکرز کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لیے ملک بھر میں تین مہمات شروع کی گئی ہیں اوریکم دسمبر 2025 تک تقریبا 5.12 لاکھ پلیٹ فارم ورکرز رجسٹرڈ ہیں ۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر

U.NO.2392


(रिलीज़ आईडी: 2198961) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English