قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ،انڈیا 10 دسمبر 2025 کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم  میں یوم انسانی حقوق کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کرے گا


صدر جمہوریہ ہند ، محترمہ دروپدی مرمو مہمان خصوصی کے طور پراجلاس سے خطاب کریں گی

‘روزمرہ کی ضروریات کو یقینی بنانا: عوامی خدمات اور سب کے لیے وقار’ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس: وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری اورمہمان خصوصی  ڈاکٹر پی کے مشرا

ممتاز مقررین کانفرنس کے دو موضوعاتی اجلاسوں سے خطاب کریں گے

تقریبات میں شرکت کے لیے ای-دعوت نامہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن 9 دسمبر کو صبح 10 بجے تک جاری رہے گا

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 2:04PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)انڈیا، انسانی حقوق کے عالمی دن کی تقریب منعقد کر رہا ہے، جو 10 دسمبر 2025 کو صبح 10:00 بجے نئی دہلی کےبھارت منڈپم میں واقع آڈیٹوریم 1 میں منعقد ہوگی۔ معزز صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مورمو، اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ انسانی حقوق کا عالمی دن اس دن 1948 میں یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس (یوڈی ایچ آر) کے نفاذ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو دنیا کے سب سے زیادہ حوالہ دی جانے والی دستاویزات میں سے ایک ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر’روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی: عوامی خدمات اور سب کے لیے وقار’ کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ اس سال کے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موضوع‘انسانی حقوق، ہماری روزمرہ کی ضروریات’ کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری اورمہمان خصوصی ڈاکٹر پی کے مشرا کاکانفرنس میں کلیدی خطاب ہوگا۔ کانفرنس دو موضوعاتی سیشنز کے تحت منعقد ہوگی، جس میں انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے عوامی خدمات تک سب کے لیے مساوی، باوقار اور ہر فرد تک رسائی کے اہمیت پر غور کیا جائے گا۔ نامور مقررین کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

ریاستی انسانی حقوق کمیشنز، دیگر قومی کمیشنز، حکومت ہند اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کے افسران، انسانی حقوق کے کارکنان، سول سوسائٹی تنظیمیں، علمی حلقے، پیشہ ور افراد، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے، اور دیگر متعلقہ افرادکے شرکت کی توقع ہے۔

ان تقریبات میں شرکت کے لیے، کمیشن نے آن لائن رجسٹریشن کا لنک فراہم کیا ہے: [https://www.hrcnet.nic.in/einvite/registration.aspx](https://www.hrcnet.nic.in/einvite/registration.aspx) جو 9 دسمبر صبح 10:00 بجے تک فعال رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مذکورہ لنک کے ذریعے رجسٹر کر سکتے ہیں۔ تصدیق شدہ رجسٹریشنز کو ای-انوائٹ بذریعہ ای میل بھیجے جائیں گے تاکہ پروگرام کےمقام پر داخلہ ممکن ہو سکے۔

*****

ش ح۔م ع ۔ف ر

U-2368


(रिलीज़ आईडी: 2198842) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी