وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحتی مقامات کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 04 DEC 2025 3:43PM by PIB Delhi

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ وزارت سیاحت اہم اور ممکنہ بازاروں (بیرون ملک اور ہندوستان میں) میں مختلف اقدامات کے ذریعے کئی سیاحتی مقامات اور تجربات کو فروغ دیتی ہے ۔  سیاحت کو فروغ دینے کا یہ عمل سفری تقریبات اور نمائشوں کے انعقاد اور شرکت ؛ میلوں اور تہواروں کے انعقاد کے لیے ریاستی حکومتوں کو مدد کی فراہمی ؛ وزارت کے مہمان نواز پروگرام کے تحت ملک کا دورہ کرنے کے لیے اثر و رسوخ رکھنے والے افراد ، ٹور آپریٹرز ، صحافیوں اور رائے سازوں کو مدعو کرنے ؛ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے رسائی حاصل کرنے کی  مختلف سرگرمیوں کے انعقاد ؛ ریاستی حکومتوں اور بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے ساتھ مل کر فروغ وغیرہ دینے کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے ۔

ہندوستان کو میٹنگز، ترغیبات، کانفرنسز اور نمائشوں(ایم آئی سی ای) کے ایک معروف عالمی منزل کے طور پر قائم کرنے کے لیے، وزارت سیاحت نے ایم آئی سی ای صنعت کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔  اس پہل کے ایک حصے کے طور پر2021 میں ،‘‘میٹ اِن اِنڈیا’’ ذیلی برانڈ کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد ہندوستان کو بڑی کانفرنسوں اور نمائشوں کے مرکز کے طور پر فروغ دینا ، بیداری پیدا کرنا اور ملک کی ایم آئی سی ای صلاحیت کے بارے میں ایک مثبت عالمی تاثر پیدا کرنا تھا۔

وزارت سیاحت نے ہندوستان کو عالمی سطح پر شادی کی ایک اہم منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے2023 میں‘‘انڈیا سیز آئی ڈو’’ مہم بھی شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد شاہی محلات اور ورثے کے قلعوں سے لے کر خوبصورت ساحلوں، پہاڑوں اور دریاؤں کے کنارے تک، ہندوستان میں شادیوں کے لیے پیش کردہ متنوع ، بھرپور اور ثقافتی طور پر متحرک مقامات کی نمائش کرنا ہے۔

سال2024 اور 2025 میں وزارت سیاحت نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی)کے تعاون سے جے پور میں گریٹ اِنڈین ٹریول بازار (جی آئی ٹی بی)کے موقع پر بالترتیب‘‘ویڈ اِن اِنڈیا’’ ایکسپو اور ‘‘میٹ اِن اِنڈیا’’ کنکلیو کا انعقاد کیا۔

وزارت سیاحت نے ملک کے مالامال ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور متنوع پرکشش مقامات کو تلاش کرنے میں دلچسپی رکھنے والے مسافروں اور شراکت داروں کے لیے ایک جامع وسائل کے طور پراِنکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم (آئی آئی ڈی پی) کا نیا ورژن لانچ کیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم سیاحوں کو ملک کے سیاحتی پرکشش مقامات بشمول ثقافتی ، ورثہ ، ایڈونچر ، گیسٹرونومیکل ، ویلنیس ، آرٹ اور کرافٹ ، دیہی وغیرہ کا تجربہ ورچوئل وسیلے سے پیش کرتا ہے۔  آئی آئی ڈی پی ایک اے آئی سے چلنے والا ٹول استعمال کرتا ہے، جو بروقت موسم کی تازہ ترین معلومات، شہر کی کھوج اور سفرسے متعلق ضروری خدمات پیش کرکے سیاحوں کے تجربات کو ذاتی بناتا ہے ۔

وزارت سیاحت نے ڈیجیٹل، سوشل میڈیا، تقریبات، پرنٹ، آؤٹ ڈور، شارٹ میسج سروس (ایس ایم ایس)اور واٹس ایپ مہم کے ساتھ ساتھ مائی گو پلیٹ فارم پر بھی مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے شہریوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے دیکھو اپنا دیش پیپلز چوائس پول کا آغاز کیا ۔

مزید برآں، وزارت ویبنار، کوئز مقابلے، عہد، سیمینار وغیرہ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے مائی گو پلیٹ فارم کے ساتھ باقاعدگی سے تعاون کرتی ہے۔

 

********

ش ح۔م ع۔ن ع

U-2386


(रिलीज़ आईडी: 2198838) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी