ریلوے کی وزارت
محترمہ اپرنا گرگ نے ریلوے بورڈ کی ممبر (فنانس) کے طور پر عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 6:27PM by PIB Delhi
سنہ 1987 بیچ کی انڈین ریلوے اکاؤنٹس سروس (آئی آر اے ایس) کی افسر محترمہ اپرنا گرگ نے 01.12.2025 کو ممبر (فنانس) ریلوے بورڈ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔ وہ 36 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ حکومت ہند کے سینئر سرکاری ملازمین میں سے ہیں۔
محترمہ گرگ نے کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دی ہیں جن میں ڈویژنل ریلوے منیجر ، میسور ؛ پرنسپل مالیاتی مشیر ، ریل وہیل فیکٹری ؛ اور ڈائریکٹر جنرل ، آئی آر آئی ایف ایم شامل ہیں۔
وہ چیوننگ فیلو ہیں اور یونیورسٹی آف لیڈز ، برطانیہ سے ٹرانسپورٹ اکنامکس میں ایڈوانسڈ ماسٹر کی ڈگری رکھتی ہیں۔ انہوں نے بوکونی اسکول آف مینجمنٹ ، میلان ؛ انسیڈ ، سنگاپور ؛ اور انڈین اسکول آف بزنس ، حیدرآباد میں ایگزیکٹیو ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 2318
(रिलीज़ आईडी: 2198491)
आगंतुक पटल : 3