ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: روس کی روساتوم کے ساتھ معاہدات
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 6:40PM by PIB Delhi
ڈی۔اے۔ای اور روساتوم کے درمیان ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں جوہری توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس تعاون میں بڑے اور چھوٹے، دونوں طرح کے جوہری بجلی گھروں کے منصوبوں کی ترقی، اور جوہری ایندھن کے چکر میں اشتراکِ عمل شامل ہے۔ خاص طور پر، ہندوستان میں جوہری آلات و سازوسامان کی تیاری کو مقامی بنانے (انڈجینائزیشن) کے مواقع پر خصوصی غور کیا گیا۔ تعاون کے لیے گفتگو کے نئے شعبوں میں سے ایک ہندوستان میں روسی ڈیزائن کے اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس۔ایم۔آر) کی تعمیر بھی شامل ہے۔
نیوکلیئر انرجی مشن کے لیے بجٹ 2025-26 کے اعلان میں، 2033 تک پانچ مقامی اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز کی ترقی اور تعیناتی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
بی اے آر سی (بارک) نے اسمال ماڈیولر ری ایکٹرز (ایس ایم آرز)پر ڈیزائن اور ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، یعنی:
- 200 میگا واٹ برقی بھارت اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (بی ایس ایم آر-200)،
- 55 میگا واٹ برقی اسمال ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر-55)، اور
- ہائی ٹیمپریچر گیس کولڈ ری ایکٹر، جو ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جس کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ 5 میگا واٹ حرارتی (ایم ڈبلیو تھی) ہوگی۔
ٹیکنالوجی کے مظاہرے کے لیے ڈی۔اے۔ای سائٹ پر ان ری ایکٹرز کے لیڈ یونٹس کی تعمیر کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پروجیکٹ کی منظوری ملنے کے بعد، مظاہرے والے ری ایکٹرز کی تعمیر کا امکان 60 سے 72 ماہ کے اندر ہے۔
صنعتوں کے ذریعے کیپٹو استعمال کے لیے ’’بھارت سمال ری ایکٹرز‘‘ (بی۔ایس۔آر) کے سلسلے میں، این۔پی۔سی۔آئی۔ایل نے حکومت کی طرف سے منظور شدہ کاروباری ماڈل کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ’’درخواستِ تجویز‘‘ (آر۔ایف۔پی) جاری کی۔ فروری 2025 میں ایک پری پروپوزل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دلچسپی رکھنے والی صنعتوں کے سوالات کے جوابات فراہم کیے گئے۔ مختلف صنعتوں کی طرف سے اٹھائے گئے تمام سوالات کی وضاحتیں مرتب کی گئیں اور این۔پی۔سی۔آئی۔ایل کی ویب سائٹ پر شائع کی گئیں۔ مزید برآں، صنعتوں کی درخواستوں کی بنیاد پر آر۔ایف۔پی جمع کرانے کی آخری تاریخ کو 31 مارچ 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
’’جوہری توانائی بل 2025‘‘ کا مسودہ اس وقت پروسیسنگ اور تیاری کے اعلیٰ درجے کے مرحلے میں ہے، جس میں مختلف وزارتوں کے حتمی تبصرے اور تجاویز تدریجی طور پر شامل کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، قانونی تعمیل کے لیے وزارتِ قانون و انصاف کی طرف سے مشترکہ جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ بل کے مخصوص پہلوؤں کے حوالے سے حکومت کی پالیسی ہدایات کو منظوری کے لیے پیش کرنے سے پہلے مناسب طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-2329
(रिलीज़ आईडी: 2198427)
आगंतुक पटल : 6