خلا ء کا محکمہ
پارلیمانی سوال: ہندوستانی دیسی ساختہ خلائی اسٹیشن
प्रविष्टि तिथि:
03 DEC 2025 5:28PM by PIB Delhi
اسرو نے پانچ ماڈیول والے دیسی ساختہ خلائی اسٹیشن، بھارتیہ آنترکش اسٹیشن کی ترتیب پر کام پورا کر لیا ہے جس کے 2035 تک مکمل طور پر کام کرنے کی امید ہے۔ اس کی مجموعی ترتیب کا قومی سطح کی جائزہ کمیٹی نے جائزہ لیا ہے۔ ستمبر 2024 میں، مرکزی کابینہ نے 2028 تک بھارتیہ آنترکش اسٹیشن (بی اے ایس-01) کے پہلے ماڈیول کی ترقی اور آغاز کو منظوری دی تھی۔بی اے ایس-01ماڈیول کا مجموعی نظام انجینئرنگ اور مختلف ذیلی نظاموں کی ٹیکنالوجی کی ترقی کی سرگرمیوں میں بخوبی پیش رفت ہو رہی ہے۔
مختلف پیشگی مشنوں، ترقی اوربی اے ایس-1 کے لانچ کے لیے بجٹ مختص کرنا گگن یان پروگرام کے نظرثانی شدہ دائرہ کار میں شامل ہے، جسے ستمبر 2024 میں مرکزی کابینہ کی منظوری کی بنیاد پر پہلے سے منظور شدہ گگن یان پروگرام میں اضافی فنڈنگ کےساتھ 20,193 کروڑروپےتک بڑھادیا گیا ہے۔
پہلے ماڈیول یعنی بیس ماڈیول (بی اے ایس-01) کی ترقی اور لانچ کا ہدف 2028 تک ہے اور 2035 تک پانچ ماڈیول کے ساتھ مکمل طور پر کام کرنے والابی اے ایس متوقع ہے۔
اِسرو، بی اے ایس-01 ذیلی نظام کے ڈیزائن میں ضروری بین الاقوامی معیارات کو شامل کر رہا ہے‘ جو بی اے ایس-01 کی دیگر بین الاقوامی ایجنسیوں کے فراہم کردہ نظاموں کے ساتھ انٹرآپریبلٹی کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ، دیگر خلائی ایجنسیوں کے ساتھ موجودہ آپریشنل تعاون کے آلات کے ذریعے، ہندوستانی انسانی خلائی پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی کی مشترکہ ترقی،خصوصی آزمائش کی سہولیات کے استعمال کے لیے تعاون سمیت تعاون کے ممکنہ شعبوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
گگن یان، پہلا انسانی عملے کے مظاہرکا مشن ہے جو کرۂ ارض کی نچلی مدار (ایل ای او) تک محفوظ انسانی نقل و حمل اور زمین پر واپسی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ بھارتیہ آنترکش اسٹیشن (بی اے ایس) پائیدار ہندوستانی انسانی خلائی پروگرام کا اگلا منطقی قدم ہے۔ اس سے خلائی تحقیق میں مزید راہیں کھلیں گی، جو ایل ای او میں جدید سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی سرگرمیوں کے لیے منفرد مائیکرو گریویٹی ماحول کے استعمال کا باعث بنے گی اور ساتھ ہی مزید ہندوستانی انسانی تحقیق مشن (یعنی) چاند پر ہندوستانی لینڈنگ کی حمایت کرے گی جیسا کہ ہندوستان کے اسپیس وژن 2047 میں تصور کیا گیا ہے۔
****
ش ح۔م ش۔ن ع
U NO:2310
(रिलीज़ आईडी: 2198371)
आगंतुक पटल : 6