امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے پان مصالحہ کےتمام پیکوں پرخردہ فروخت قیمت (آرایس پی) کو نمایاں کرنا لازمی قرار دیا


صارفین کے لئے شفافیت میں اضافہ کرنے اور جی ایس ٹی کی تعمیل میں معاونت کے لیے نئے قانونی میٹرولوجی ترامیم

تمام سائز کے پیک یکم فروری 2026  سے لازمی طور پر ریٹیل سیل پرائس اور اعلامیہ کے تقاضوں کے دائرہ کار میں آ جائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 4:47PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین نے قانونی میٹرولوجی (پیک شدہ اشیاء) کے دوسرے (ترمیمی) قواعد، 2025 کو جی.ایس.آر. 881(ای) کے ذریعے نوٹیفائی کیا ہے، جس کے تحت ہر سائز اور وزن کے تمام پان مصالحہ پیک پر ریٹیل سیل پرائس (آر ایس پی) اور قانونی میٹرولوجی (پیک شدہ اشیاء) قواعد، 2011  کے تحت درکار تمام دیگر اعلامیوں کی نمائش لازمی قرار دی گئی ہے۔

ترمیم شدہ قواعد یکم فروری 2026  سے نافذ العمل ہوں گے۔اس تاریخ سے پان مصالحہ کے تمام تیار کنندگان، پیکرز اور درآمد کنندگان کو مکمل تعمیل یقینی بنانی ہوگی۔ یہ نوٹیفکیشن جناب انوپم مشرا، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ امور صارفین کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

متعارف کرائی گئی اہم تبدیلیاں:

  • تمام پان مصالحہ پیکوں پر آرایس پی لازمی: پہلے مستثنیٰ چھوٹے پیک، جو 10 گرام یا اس سے کم تھے، اب اپنے لیبلز پر ریٹیل سیل پرائس (آرایس پی) لازمی طور پر شائع کریں گے۔
  • لازمی اعلامیوں کی مکمل تعمیل: پان مصالحہ کے تمام پیکوں پر قانونی میٹرولوجی (پیک شدہ اشیاء) قواعد، 2011 کے تحت درکار تمام اعلامیوں کی نمائش لازمی ہے۔
  • پہلے کا استثنیٰ ختم کرنا: رول 26(اے) کے تحت جو پہلے چھوٹے پان مصالحہ پیکوں کو کچھ اعلامیوں سے مستثنیٰ قرار دیتا تھا، اب اسے ختم کر دیا گیا ہے اور پان مصالحہ کے لیے ایک نئی خصوصی شق شامل کی گئی ہے۔

یہ ترمیم صارفین کے تحفظ کو مؤثر طریقے سے مستحکم کرتی ہے کیونکہ اس سے یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ خریداروں کو ہر سائز کے پیک کے لیے شفاف اور واضح قیمت کی معلومات دستیاب ہوں، چھوٹے پیکوں پر گمراہ کن یا دھوکہ دہی والی قیمتوں سے بچاؤ ہوتا ہے اور صارفین کو بہتر اور باخبر خریداری کے فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جی ایس ٹی کی تعمیل اور محصول کی وصولی

تمام پیکجوں پر آرایس پی کو لازمی قرار دے کر، یہ ترمیم پان مصالحہ پر آرایس پی کی بنیاد پر جی ایس ٹی کے مؤثر نفاذ میں سہولت فراہم کرتی ہے، جس کے ذریعے:

  • جی ایس ٹی کونسل کے فیصلوں کا بلا تعطل نفاذ۔
  • تمام پیک سائزز بشمول سب سے چھوٹے یونٹس پر مناسب ٹیکس کا تعین اور محصول کی وصولی۔

******

ش ح ۔ اس ۔ م ا

Urdu No-2298


(रिलीज़ आईडी: 2198291) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Tamil