پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹرنیٹ/ای پنچایت سہولت کے نفاذ کی صورتحال

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 3:55PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت وزارتِ پنچایتی راج پورے ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ (ایم ایم پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد پنچایتوں کے نظامِ کار میں جامع اصلاحات لانا ہے، تاکہ اُنہیں زیادہ شفاف، جوابدہ اور مؤثر بنایا جا سکے۔اس پہل کے حصے کے طور پر، وزارت ای گرام سواراج  نامی منصوبہ بندی اور حسابات کا آن لائن نظام چلا رہی ہے، جس کا مقصد پنچایتوں کی سرگرمیوں جیسے منصوبہ بندی، بجٹ سازی اور اکاؤنٹنگ کو آسان بنانا ہے۔ مزید برآں، وزارت نے ای گرام سواراج کو پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ساتھ مربوط کیا ہے تاکہ گرام پنچایتیں سپلائرز/سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں آن لائن کر سکیں۔پنچایتیں اپنے سالانہ پنچایت ترقیاتی منصوبے اسی پورٹل کے ذریعے تیار اور اپ لوڈ کرتی ہیں۔ سال 2025-2024 کے دوران ای گرام سواراج کے نفاذ کے ضمن میں ریاستوں بشمول پنجاب کی کارکردگی کی تفصیلات ضمیمہ-اوّل میں فراہم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کے حصول کے لیے بھارت نیٹ منصوبہ محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کی جانب سے مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کی تمام گرام پنچایتوں کو بروڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے۔ اب تک کل 2.69 لاکھ گرام پنچایتوں/روایتی مقامی اداروں میں سے 2.18 لاکھ کو بھارت نیٹ منصوبے کے تحت تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے تیار کیا جا چکا ہے۔ڈیجیٹل رابطے کو مزید بہتر کرنے کے لیے، ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو 04.08.2023 کو کابینہ کی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت بھارت نیٹ فیز۔I اور فیز۔II کے موجودہ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن اور باقی ماندہ گرام پنچایتوں میں نیا نیٹ ورک قائم کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے بھارت نیٹ منصوبے کے تحت پنجاب سمیت مختلف گرام پنچایتوں میں سروس کے لیے تیار پوائنٹس کی تعداد کی تفصیلات ضمیمہ۔دوم میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ سروس کے لیے تیار گرام پنچایتوں کا ڈیٹا بھارت نیٹ یو این ایم ایس ڈیش بورڈ سے حاصل کیا گیا ہے۔

تمام ریاستیں اپنے دستیاب وسائل کی بنیاد پر ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ تاہم، ملک بھر کی پنچایتوں میں تیاری کی سطح کے فرق کے باعث مختلف ریاستیں ان ایپلی کیشنز کے نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مزید یہ کہ ڈی او ٹی سے موصولہ معلومات کے مطابق بھارت نیٹ منصوبے کی تکمیل کی مدت مارچ 2027 مقرر کی گئی ہے۔

 

ضمیمہ -1

مالی سال 25- 2024کے دوران گرام پنچایت سطح پر ای گرام سوراج کو اپنانا

نمبرشمار

ریاستوں کے نام

گاؤں کی پنچایتوں کی کل تعداد اور مساوی

دیہی پنچایت کی شمولیت  

آن لائن ادائیگی کے ساتھ گاؤں کی پنچایتیں اور مساوی

بلاک پنچایتوں کی کل تعداد اور مساوی

بلاک پنچایت کی شمولیت

آن لائن ادائیگی کے ساتھ بلاک پنچایتیں

ضلع پنچایتوں کی کل تعداد اور مساوی

ضلع پنچایت کی شمولیت

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ضلع پنچایتیں

1

آندھرا پردیش

13328

13320

13002

660

660

645

13

13

13

2

اروناچل پردیش

2108

2108

426

0

0

0

27

26

11

3

آسام

2770

2235

2183

196

196

191

30

29

27

4

بہار

8054

8054

8046

534

534

531

38

38

38

5

چھتیس گڑھ

11709

11700

11542

146

146

146

33

33

27

6

گوا

191

191

97

0

0

0

2

2

2

7

گجرات

14677

14666

14006

248

248

248

33

33

33

8

ہریانہ

6227

6227

5979

143

143

134

22

22

22

9

ہماچل پردیش

3615

3615

3557

81

81

81

12

12

12

10

جھارکھنڈ

4345

4345

4335

264

264

263

24

24

24

11

کرناٹک

5951

5951

5942

238

232

127

31

31

29

12

کیرالہ

941

941

941

152

152

152

14

14

14

13

مدھیہ پردیش

23011

23011

22987

313

313

311

52

52

52

14

مہاراشٹر

27955

27941

27027

351

351

312

34

34

34

15

منی پور

3175

161

125

0

0

0

12

6

4

16

میگھالیہ

6828

0

0

0

0

0

3

3

0

17

میزورم

844

841

832

0

0

0

0

0

0

18

ناگالینڈ

1311

984

0

0

0

0

0

0

0

19

اوڈیشہ

6794

6794

6794

314

314

314

30

30

30

20

پنجاب

13238

13234

10240

154

151

123

23

23

19

21

راجستھان

11229

11226

10907

361

353

351

33

33

33

22

سکم

199

199

195

0

0

0

6

6

6

23

تمل ناڈو

12525

12525

12520

388

388

388

36

36

36

24

تلنگانہ

12994

12768

12648

572

542

514

32

32

32

25

تریپورہ

1194

1194

1175

75

75

75

9

9

9

26

اتراکھنڈ

7820

7790

7752

95

95

95

13

13

13

27

اتر پردیش

57691

57691

57655

826

826

823

75

75

75

28

مغربی بنگال

3339

3339

3339

345

345

345

22

21

21

کل

264063

253051

244252

6456

6409

6169

659

650

616

 

ضمیمہ II

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنیکشن کے ساتھ گرام پنچایتوں کی ریاست وارصورتحال

نمبر شما

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نام

کل جی پ/ٹی ایل بی(ایل جی ڈی کے مطابق)

انٹرنیٹ کے لیے جی پی/ٹی ایل بی میں سروس ریڈی پوائنٹس*

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

70

81

2

آندھرا پردیش

13325

12972

3

اروناچل پردیش

2108

1145

4

آسام

2657

1634

5

بہار

8053

8860

6

چھتیس گڑھ

11693

9759

7

گوا

191

0

8

گجرات

14625

14563

9

ہریانہ

6230

6204

10

ہماچل پردیش*

3615

416

11

جموں و کشمیر

4291

1115

12

جھارکھنڈ

4347

4649

13

کرناٹک

5949

6251

14

کیرالہ

941

1130

15

لداخ

193

193

16

لکشدیپ

10

9

17

مدھیہ پردیش

23011

18106

18

مہاراشٹر

27976

24778

19

منی پور

3812

1485

20

میگھالیہ

6880

697

21

میزورم

854

539

22

ناگالینڈ

1327

236

23

اوڈیشہ

6794

7099

24

پڈوچیری

108

101

25

پنجاب

13236

12807

26

راجستھان

11071

8997

27

سکم

199

54

28

تمل ناڈو

12480

10843

29

تلنگانہ

12760

10934

30

دادر اور ناگر حویلی اور دمن اور دیو

50

41

31

تریپورہ

1194

772

32

اتر پردیش

57695

47451

33

اتراکھنڈ

7817

2023

34

مغربی بنگال

3339

2958

کل

268901

218902

*ڈیٹا بھارت نیٹ یو این ایم ایس ڈیش بورڈ سے حاصل کیا گیا ہے اور کچھ گرام پنچایتوں کے پاس سروس کے لیے  متعددتیار پوائنٹس ہوسکتے ہیں۔

 

یہ جانکاری مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 03 دسمبر 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ا ع خ–ص ج)

U. No. 2290

 


(रिलीज़ आईडी: 2198272) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी