پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گجرات میں سوامتوپرعمل درآمد

प्रविष्टि तिथि: 03 DEC 2025 3:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے 03 دسمبر 2025 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گجرات میں، 14,670 گاوؤں میں ڈرون سروے مکمل کیا جا چکا ہے، اور 9,680 گاوؤں میں تقریباً 15.7 لاکھ پراپرٹی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ وزارت استفادہ کنندگان کا گھرانوں کی سطح پر الگ سے ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی۔ ضلع وار تفصیلات ضمیمہ۔ اول میں شامل ہیں۔

گجرات میں سوامتو اسکیم کے تحت 15,025 نوٹیفائیڈ آباد گاوؤں میں سے 14,670 گاوؤں میں ڈرون سروے مکمل کیا جا چکا ہے۔ گجرات میں تیار کیے گئے سوامتو نقشے ریاست کے مختلف زمینی ریکارڈ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک کیے جا رہے ہیں۔ حقائق کی تصدیق اور توثیق کے لیے، گجرات میں سوامتو ڈیٹا کو ریاست کے ’گرام سودھا پورٹل‘ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے تاکہ مالکان کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ ریاست کے تیار کردہ پورٹل پر انکوائری کا عمل مکمل ہونے کے بعد حتمی پراپرٹی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔ اسکیم کے تحت تیار کیے گئے حتمی پراپرٹی کارڈز کو ان کی دیکھ بھال اور باقاعدہ اپڈیٹ کے لیے ریاست کے ’سٹی سروے انفارمیشن سسٹم‘ کے ساتھ مربوط کیا جاتا ہے۔

گجرات میں، ریاست کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، سوامتو پراپرٹی کارڈز کے ذریعے 43 قرضے، جن کی مالیت 3.73 کروڑ روپے ہے، حاصل کیے گئے ہیں۔ وزارتِ پنچایتی راج انفرادی فائدہ اٹھانے والوں کا علیحدہ ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی۔ ان قرضوں کے استعمال کا مقصد معمولی مرمت، کاروبار میں بہتری وغیرہ ہو سکتا ہے۔

ضمیمہ 1

ضلع

نشان زدگاؤں

ڈرون سروے مکمل

تیار کیے گئے پراپرٹی کارڈز (گاؤں)

پراپرٹی کارڈ جاری کیے گئے

حمید آباد

465

448

233

110469

امریلی

596

595

129

9536

اراولی

480

480

393

46193

آنند

309

309

256

97874

کچھ

863

719

356

50841

کھیڑا

498

498

336

102095

گاندھی نگر

248

245

109

39030

گیر سومناتھ

334

331

265

28491

چھوٹاادے پور

275

275

200

22166

جام نگر

407

403

357

27279

جوناگڑھ

494

472

276

30944

ڈانگ

297

297

177

12876

ٹاپی

413

408

229

11613

داہود

113

108

82

4674

دوارکا -دیو بھومی

248

246

189

14603

نرمدا

486

471

286

32456

نوساری

237

226

170

14943

پنچ محل

329

329

255

18631

پٹن

507

506

335

70955

پوربندر

142

142

72

10108

بناس کانٹھا

1192

1192

743

134363

بوٹاڈ

183

179

128

18803

بھڑوچ

639

639

419

65716

بھاؤنگر

664

640

560

66703

مہی ساگر

472

472

336

19198

مہسانہ

586

586

435

144887

موربی

329

328

154

27397

راجکوٹ

573

573

512

81941

وڈودرا

577

574

491

78519

ولساڑ

328

251

107

14140

سبرکانٹھا

535

535

372

70838

سورت

647

634

340

45442

سریندر نگر

559

559

378

53916

کل

15025

14670

9680

1577640

 

********

 

ش ح ۔ اس ۔ م ا

Urdu No-2292


(रिलीज़ आईडी: 2198262) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati