شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے سیاحت پر چوتھی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کی
شمال مشرقی بھارت، عالمی سیاحتی مقام بننے کی راہ پرگامزن؛ روڈ میپ کو مضبوط بنایا گیا
سندھیا نے شمال مشرق کے سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے آخری مقام تک کی کنکٹویٹی اور مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 8:15PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی میں سیاحت پر چوتھی اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کی صدارت میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ کے سانگما نے کی، جس میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ مانک ساہا، سِکم کے وزیر سیاحت تشیرنگ ٹی بھوٹیا، اروناچل پردیش کے وزیر سیاحت پسانگ دورجی سونا اور وزارت سیاحت کے جوائنٹ سکریٹری ایم آر سنریم نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ تین اجلاسوں کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ چوتھا اجلاس شمال مشرق کے لیے ایک مربوط اور عملی سیاحت کے منصوبے کی تشکیل میں ایک اہم قدم ثابت ہوا، جس میں ترجیحات کو واضح کیا گیا، رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی اور ریاستوں کے درمیان مربوط عمل درآمد کو تیز کیا گیا۔
بحث کا محور اس خطے کی غیر مستعمل سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا تھا، جس کے لیے کثیرجہتی کنکٹویٹی کو بہتر بنانا، عالمی معیار کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، یادگارمقامات اور عالمی سطح پر مارکیٹ کے قابل مقامات کوتیار کرنا، ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کے مواقع بڑھانا، اور خطے کی ثقافت، فطرت اور ورثے پر مبنی نئے سیاحتی پروڈکٹس متعارف کرانا شامل تھا۔ میٹنگ میں ہنر مندی کے نظام کو بہتر بنانے، سروس فراہم کرنے کے معیار کو یکساں بنانے اور صلاحیت سازی کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ مقامی سطح پر زیادہ روزگار اور صنعت کی پائیدار ترقی ممکن ہو۔
شرکاء نے شمال مشرقی بھارت کو ایک پریمیم سیاحتی خطہ کے طور پریکساں برانڈنگ کی ضرورت پر زور دیا، جس کے پیچھے ایک مربوط پالیسی ماحول ہو تاکہ بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور سرمایہ کار دوست ماحول قائم ہو۔ ریاستوں کے درمیان مضبوط ہم آہنگی کو بھی اہم قرار دیا گیا تاکہ خطے میں بغیر رکاوٹ کے سیاحتی روٹس اور وزیٹرکوبہتر تجربات فراہم کیے جا سکیں۔
وزیرموصوف نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرق، بھارت کی ثقافتی اور قدرتی طاقت کے طور پر، بھارت کے سب سے پرکشش سیاحتی مقامات میں سے ایک بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے آخری مقام تک کنکٹویٹی، مربوط منصوبہ بندی اور پائیدار ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کمیونٹی اور وسیع معیشت کے لیے طویل مدتی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کے تمام بڑے تہواروں کو اجاگر کرنے والے سالانہ کیلنڈر کی تیاری کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطے کی ثقافت کی زیادہ سے زیادہ قدردانی اور آگاہی پیدا کی جا سکے۔
اس سال کے شروع میں، ترقی شمال مشرقی خطہ کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے آٹھ اعلیٰ سطحی ٹاسک فورسز تشکیل دی تھیں، جن کی قیادت شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے کی، جبکہ ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر اور دیگر تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ممبران کے طور پر شامل تھے۔ سیاحت پر چوتھی ایچ ایل ٹی ایف میٹنگ میں تمام شرکاء کی جانب سے مثبت اور تعمیری شمولیت دیکھنے کو ملی۔
مرکزی وزیر سندھیا نے پیش کیے گئے مواد کی گہرائی اور معیار کو سراہا اور میگھالیہ حکومت سے درخواست کی کہ تمام ممبران کی رائے کو شامل کرنے کے بعد ایچ ایل ٹی ایف کی حتمی رپورٹ جمع کرائی جائے۔
*****
UR-2255
(ش ح۔ع ح۔ ف ر )
(रिलीज़ आईडी: 2197997)
आगंतुक पटल : 5