نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
سردار@150 پیدل یاترا نے 115 کلومیٹر کا فاصلہ عبور کیا ؛ ساتویں دن بڑے پیمانے پر عوامی شرکت کا مشاہدہ
سردار پٹیل کا متحدہ بھارت کا ویژن وزیراعظم مودی کی قیادت میں ملک کی رہنمائی کرتا رہے گا: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سردار@150 پد یاترا پر
آج کا مضبوط اور مربوط ہندوستان سردار پٹیل کے عزم کی وجہ سے موجود ہے: سردار@150 یادگاری تقریب میں پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ
ایک بھارت شریشٹھ بھارت، سردار پٹیل کے قومی عزم کا حاصل تکمیل ہے: پشکر سنگھ دھامی
سردار @150 پدیاترا (پیدل یاترا) ایک ملک گیر وچار (فکری) یاترا کی شکل اختیار کر چکی ہے، جو بھارت کے آئرن مین پر عوام کے گہرے اعتماد کی عکاس ہے۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 4:36PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اپنے ایم وائی بھارت پلیٹ فارم کے ذریعے سردار @150 قومی اتحاد پدیاترا کا اہتمام کر رہی ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ڈیڑھ سویں یومِ پیدائش کی ملک گیر تقریبات کو آگے بڑھاتے ہوئے، پدیاترا آج اپنے ساتویں دن بھی پوری جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پدیاترا میں شجر کاری کی سرگرمیاں، یوگا کیمپ، ثقافتی پروگرام، نوجوانوں کی بھرپور شرکت، سردار گاتھا، گرام سبھا اجلاس، صفائی مہم اور کمیونٹی کی وسیع پیمانے پر شمولیت دیکھنے میں آئی۔
پہلے چھ دنوں میں پدیاترا نے تیرہانوے(93) کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔ آج مزید اکیس اعشاریہ پانچ (21.5) کلومیٹر کے سفر کی تکمیل کے ساتھ، پدیاترا کا مجموعی فاصلہ بڑھ کر ایک سو پندرہ (115) کلومیٹر ہو گیا ہے، اور یہ عوامی شرکت کے بے مثال جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔


ساتویں دن کا آغاز اسمرتی ون میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری کی سرگرمی سے ہوا، جس میں رضاکاروں، پدیاتریوں، طلباء اور مقامی باشندوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر شجرکاری، پدیاترا، سردار سبھا اور گرام سبھا سے وابستہ مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ محنت اور روزگار کی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے آج صبح پدیاترا میں شرکت کی، جس کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بھی پدیاتریوں کے ساتھ چل کر نوجوانوں سے تبادلہ خیال کیا۔


اس دن کا ایک اہم حصہ سادھالی، وڈودرا میں منعقد ہونے والی سردار گاتھا تھی، جس کا عنوان ’’میراث اور احیاء — ابدی سردار‘‘ تھا۔ اس اجلاس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پنجاب کے گورنر و چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر گلاب چند کٹاریہ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی، اور محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور و کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے شرکت کی، جبکہ وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے بھی نمایاں طور پر موجود تھیں۔


سردار گاتھا کا آغاز وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا کے خیرمقدمی کلمات اور پدیاترا کی پیش رفت کے جائزے سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پدیاترا صرف سات دنوں میں ایک حقیقی ویچار یاترا(فکری یاترا) کی صورت اختیار کر چکی ہے، جہاں شہریوں، خصوصاً کسانوں نے راستے میں پدیاتریوں کو مقامی پیداوار پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل دو سالہ ملک گیر یادگاری تقریبات کا حصہ ہے، جو سردار پٹیل کی میراث سے عوام کے جذباتی لگاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی نے سردار پٹیل کو پرتپاک خراجِ عقیدت پیش کیا اور یاد دلایا کہ کس طرح انہوں نے اپنی زندگی قوم کو متحد کرنے اور شاہی ریاستوں کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ملک سردار پٹیل کے ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے وژن کو حقیقت میں بدل رہا ہے۔

اپنے خطاب میں گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے عوام میں حب الوطنی اور اتحاد کا جذبہ پیدا کیا، اور آج بھارت کو جو اتحاد حاصل ہے—اور دنیا کے سب سے اونچے مجسمے کی موجودگی—یہ سب سردار پٹیل کی دوراندیش قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آج کا باشعور اور محب وطن نوجوان بھارت کو دنیا کے مضبوط ترین ممالک میں شامل کرے گا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے کلیدی خطاب میں پدیاتریوں کے روزانہ 17 تا 18 کلومیٹر پیدل چلنے کی تعریف کرتے ہوئے اسے سردار پٹیل کے نظریات سے سچی وابستگی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پدیاترا وزیر اعظم نریندر مودی کے اُس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد بھارت کے اتحاد کی شاندار تاریخ کو دوبارہ زندہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سالمیت کے تحفظ میں سردار پٹیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

راج ناتھ سنگھ نے باردولی ستیہ گرہ میں سردار پٹیل کے تاریخی کردار کی یاد دلائی، جہاں خواتین نے انہیں ’’سردار‘‘ کا خطاب دیا تھا۔ انہوں نے زمین داری اصلاحات سمیت کسانوں کے لیے سردار پٹیل کی انقلابی کاوشوں کا ذکر کیا اور گاندھی جی کے وژن کو عملی شکل دینے میں پٹیل کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سردار پٹیل نے بھارت کی مضبوط سول سروسز کی بنیاد رکھی، جسے حکمرانی کا ’’اسٹیل فریم ورک‘‘ کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی معیشت 2014 سے پہلے دنیا میں 11 ویں نمبر پر تھی، جو اب بڑھ کر چوتھے نمبر پر پہنچ چکی ہے، اور ثقافتی، اقتصادی، سماجی اور روحانی ہم آہنگی کی بنیاد پر آنے والے برسوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ انہوں نے عہد دہرایا کہ بھارت وکست بھارت 2047 اور آتم نربھر بھارت کے اہداف کی جانب مضبوط قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر دفاع کے خطاب کے بعد آتم نربھرتا کا عہد بھی لیا گیا۔
پدیاترا نے ساتویں دن درج ذیل راستے پر سفر کیا: کایاوروہن → سادھالی روڈ → ٹمبروا → برسا منڈا سرکل → سادھالی → سادھالی بس اسٹینڈ → سوراسمال → شنور → شنور اے پی ایم سی۔
شام کو شنور اے پی ایم سی میں ایک پُرجوش گرام سبھا کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں نرتیہ ناٹیکا، لوکل ڈیرو اور ’’سردار اینڈ ہوم افیئرز—دی آرکیٹیکٹ آف آرڈر‘‘ اور ’’سردار اینڈ ایڈمنسٹریشن—دی آئرن فریم ورک آف انڈیا‘‘ کے موضوعات پر نمائش پیش کی جائے گی۔
دن کے پروگرام میں راستے بھر ثقافتی پیشکشیں، کمیونٹی گروپوں سے تجاویز اور موضوعاتی کہانی گوئی کے سیشن شامل تھے، جو سردار @150 تحریک کے اتحاد اور جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ مضبوط کمیونٹی شرکت، متاثر کن قیادت اور قومی اتحاد کے تازہ عزم کے ساتھ، ساتویں دن اس اجتماعی ولولے کی توثیق ہوئی جس کے ذریعے سردار پٹیل کا پیغام گاؤں سے بڑھ کر قومی شعور تک پہنچ رہا ہے، جبکہ پدیاترا ایکتا نگر کی سمت اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-2233
(रिलीज़ आईडी: 2197851)
आगंतुक पटल : 6