ٹیکسٹائلز کی وزارت
پی ایم مترا پارکوں کی پیش رفت
प्रविष्टि तिथि:
02 DEC 2025 2:56PM by PIB Delhi
سرمایہ کاری کو راغب کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور عالمی مارکیٹ میں مضبوط مقام قائم کرنے کے لیے حکومت نے 2021-22 سے 2027-28 کے عرصے کے لیے 4,445 کروڑ روپے کے اخراجات سے گرین فیلڈ/براون فیلڈ سائٹس پر 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ ایپریل (پی ایم مترا ) پارکوں کےقائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان میں پلگ اینڈ پلے سہولت سمیت دنیا معیار کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔
وزارت کو میگا ٹیکسٹائل پارک کے قیام کے لیے 13 ریاستوں سے 18 تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے پی ایم میرا پارک کے قیام کے لیے اتر پردیش (لکھنؤ) سمیت 7 مقامات کو حتمی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر منتخب مقامات میں تمل ناڈو (ویرودھ نگر) گجرات (نوساری) کرناٹک (کلبرگی) مدھیہ پردیش (دھار) تلنگانہ (ورنگل) اور مہاراشٹر (امراوتی) ہیں۔
امید ہے کہ ہر پارک کے مکمل ہونے پر تقریباً 10,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور تقریباً 1 لاکھ براہِ راست اور 2 لاکھ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ، پی ایم میرا پارکوں کے لیے ہنر مند افراد کی تربیت کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے اور جاری اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اب تک پی ایم مترا اسکیم کے تحت موصول ہونے والی سرمایہ کاری، عملی اقدامات اور دستخط شدہ مفاہمت ناموں (ایم او یو) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
سرمایہ کاری (ایم او یو اور ای او آئی) (کروڑوں میں)
|
|
1
|
مدھیہ پردیش
|
₹14,099
|
|
2
|
گجرات
|
₹13,084
|
|
3
|
اتر پردیش
|
₹5,270
|
|
4
|
تلنگانہ
|
₹3,862
|
|
5
|
مہاراشٹر
|
₹3,245
|
|
6
|
کرناٹک
|
₹1,700
|
|
7
|
تمل ناڈو
|
₹1,231
|
|
|
کل
|
₹42,491
|
پی ایم مترا پارکوں کی ترقی کے لیے ترقیاتی سرمایہ معاونت( ڈیولپمنٹ کیپیٹل سپورٹ (ڈی سی ایس) کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو منصوبے کی لاگت کا 30فیصد ہوگی، اور زیادہ سے زیادہ 500 کروڑ روپے اور 200 کروڑ روپے فی پارک کے حساب سے گرین فیلڈ اور براون فیلڈ پی ایم مترا پارکوں کے لیے بھارت کی حکومت کی طرف سے دی جائے گی۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل جناب پبترا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
......................
ش ح۔ ش آ
U. NO. 2194
(रिलीज़ आईडी: 2197580)
आगंतुक पटल : 6