دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب  شیو راج سنگھ چوہان نے دہلی میں سَرَس اجیویکا فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا


لکھ پتی دیدیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے پناہ طاقت رکھتی ہیں: جناب  شیو راج سنگھ

لکھ پتی دیدیوں نے اپنی محنت کے ذریعے ترقی، خوشحالی اور کامرانی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے :جناب  شیو راج سنگھ

اعتمادِ نفس سے لبریز، دیدیاں اپنی محنت اور مہارت کے ذریعے خوشحالی کی بلندیوں کو چھونے نکلی ہیں: جناب  شیو راج سنگھ

کوئی بہن کیوں غریب رہے، کیوں محتاج رہے، کیوں آنسو بہائے، بلکہ اسے اپنی مہارت اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے - جناب  شیو راج سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 DEC 2025 8:30PM by PIB Delhi

دیہی ترقی، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبودکے مرکزی وزیر جناب  شیو راج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی کے نظام الدین میں سندر نرسری، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز مارگ میں سَرَس اجیویکا فوڈ فیسٹیول 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اناپورنا دیوی بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب  شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ہماری لکھ پتی دیدیاں ثابت کر چکی ہیں کہ وہ بے پناہ طاقت رکھتی ہیں۔ در حقیقت، انہوں نے اپنی محنت سے ترقی، خوشحالی اور کامرانی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ آج لکھ پتی دیدیاں 25 ریاستوں سے آئیں ہیں اور ان میں سے کئی اپنی صلاحیتوں، محنت اور لگن کے ذریعے پورے ملک کے لیے مثال قائم کر رہی ہیں۔

جناب  شیو راج سنگھ نے قومی دارالحکومت میں لکھ پتی دیدیوں  کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب  نریندر مودی ہماری بہنوں کی ترقی کے لیے پُرعزم ہیں اوردیہی ترقی کی مرکزی وزارت، مسلسل اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جناب  شیو راج سنگھ نے کہا ‘‘کوئی بہن کیوں غریب رہے، کیوں محتاج رہے، کیوں آنسو بہائے، بلکہ اسے اپنی مہارت اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے’’۔

جناب  شیو راج سنگھ نے مزید کہا کہ ہمارا ملک منفرد ہے۔ مختلف زبانوں اور لباس کے باوجود، یہ ہمیں ایک بناتا ہے۔ ہماری دیدیاں  جو مختلف صوبوں سے آئیں ہیں اور جن کی آنکھوں میں اعتماد کی روشنی ہے، انہوں نے اپنی محنت اور مہارت کے ذریعے خوشحالی کی بلندیوں کو چھونے کے لیے قدم بڑھائے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب  شیو راج سنگھ نے کہا کہ سَرَس فوڈ فیسٹیول میں ہر خطے کے پکوان پیش کیے جائیں گے۔ ذائقہ، خود انحصاری اور دیسی اشیاء سب ایک جگہ موجود ہوں گے۔ ہمارا کھانا بھارت کی ثقافت کا عکاس ہے؛ کہیں اور اتنی قسم کی خوراک اور ذائقے نہیں ملتے۔ بھارتی کھانے صرف ذائقے تک محدود نہیں، بلکہ اس میں ماں کی تعلیمات، دادی کی روایات اور زمین کی یادیں بھی شامل ہیں، اسی لیے میں سب کو سَرَس فوڈ فیسٹیول میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ یہاں جو کچھ بھی ملتا ہے، وہ کہیں اور دستیاب نہیں کیونکہ یہ پکوان دیدیاں  تیار کرتی ہیں۔

خواتین کے بااختیار بنانے اور روزگار کا پلیٹ فارم

سَرَس آجیویکا فوڈ فیسٹیول سیلف ہیلپ  گروپوں کی خواتین کو مارکیٹ اور پہچان فراہم کرنے کا ایک مضبوط پلیٹ فارم بن چکا ہے، خاص طور پر سینکڑوں لکھ پتی دیدیاں ۔ اس فیسٹیول کا مقصد دیہی خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانا، انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور دیگر دیہی خواتین کے لیے تحریک پیدا کرنا ہے۔

25 ریاستوں کے پکوان اور 9 دسمبر تک جاری رہے گا

فوڈ فیسٹیول میں 25 ریاستوں کی خواتین 62 اسٹالز کے ذریعے 500 سے زائد روایتی اور لذیذپکوان پیش کر رہی ہیں۔ یہ فیسٹیول ہر روز صبح 11:30 بجے سے رات 9:30 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا اور یہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

بھارت کی ثقافت اور خوراک کی جھلک

ہماچلی سیڈڈو، اتراکھنڈ کا تندوری چائے، جموں و کشمیر کا کلاری کلچہ، حیدرآبادی دم بریانی، شمال مشرقی مومو، بنگالی فرائیڈ فش، راجستھان کا کیر ساگاری، گٹے کی سبزی، باجرا روٹی، بنگال کا ہلسی فش کڑی، تلنگانہ کا چکن، کیرالا کی ملابار بریانی، بہار کا لٹی-چوکھا اور پنجاب کا سرسوں کا ساگ-مکئی کی روٹی جیسے پکوان زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول ہریانہ، ارونچل پردیش، مہاراشٹر، کیرالا، آسام، اتر پردیش، اتراکھنڈ، گوا، گجرات سمیت کئی ریاستوں کی شرکت کے ذریعے ملک کی ثقافتی اور سماجی تنوع کی جھلک دکھا رہا ہے۔

دیہی مصنوعات اور سماجی دھارے سے تعارف کا موقع

خوراک کے اسٹالز کے ساتھ ساتھ قدرتی اور دیہی مصنوعات کے اسٹالز بھی قائم کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے زائرین دیہات کی اقتصادی اور سماجی دھارے سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول دیہی بھارت کی مالا مال روایات، خود انحصاری اور خواتین کی قیادت والے روزگار کے ماڈلز کو دکھانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔


 

***

ش ح۔ ع ح-ن م

U-2180


(ریلیز آئی ڈی: 2197467) وزیٹر کاؤنٹر : 21
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil