وزارت دفاع
ایئر مارشل تیج بیر سنگھ نے ڈائرکٹر جنرل (معائنہ اور حفاظت) کے طور پر عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 7:40PM by PIB Delhi
ایئر مارشل تیج بیر سنگھ نے یکم دسمبر 2025 کو فضائیہ کے صدر دفتر میں ڈائرکٹوریٹ جنرل (معائنہ اور حفاظت) یعنی ڈی جی (آئی اینڈ ایس) کے طور پر عہدہ سنبھالا۔
37 سال پر محیط اپنے شاندار کیرئیر میں، فضائیہ کے افسر نے مختلف کمان اور اسٹاف اسائنمنٹس کی ہیں جن میں بنگلہ دیش میں ہمارے ایئر اتاشی، سینئر ڈائرکٹنگ اسٹاف (ایئر)، نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی اور ایئر ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (ٹی اینڈ ایچ) شامل ہیں۔ وہ برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے سابق طالب علم ہیں۔
ایئر مارشل تیج بیر سنگھ کے پاس وسیع تر آپریشنل تجربہ ہے اور ان کے نام 7000 گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ بھی ہے۔ وہ بھارتی فضائیہ میں سی-130 جے ’سوپر ہرکیولس‘ طیارے کو شامل کرنے اور مشترکہ آپریشنوں کے مقاصد سے پہلی ’اسپیشل آپریشن‘ اسکواڈرن کے قیام میں پیش پیش رہے۔فضائیہ کے افسر نے دو اہم اُڑان اڈوں، ایک سرکردہ تربیتی اڈے اور شمالی سیکٹر کو تعاون فراہم کرنے والے ایک ہراول آپریشنل ہوائی اڈے کی کمان سنبھالی ہے۔ صدر دفتر تربیتی کمان میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کے طور پر اپنی سابقہ مدت کار میں، انہوں نے تربیتی فلسفے کو آپریشنل مقاصد کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے لیے ایک کلیدی تبدیلی کی قیادت کی۔
ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، ایئر مارشل تیج بیر سنگھ کو 2010 میں وایو سینا میڈل اور 2018 میں اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
انہوں نے ایئر مارشل مکرند بھاسکر راناڈے کی جگہ لی، جو 39 برسوں کی امتیازی خدمت کے بعد30 نومبر 2025 کو سبکدوش ہوئے۔

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2165
(रिलीज़ आईडी: 2197343)
आगंतुक पटल : 8