جل شکتی وزارت
زیر زمین پانی نکالنے کا ضابطہ اور کنٹرول
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 7:14PM by PIB Delhi
پڈوچیری کےیوٹی میں، پانڈیچیری گراؤنڈ واٹر اتھارٹی زمینی استعمال کرنے والوں کو اجازت نامے؍ تجدیدات جاری کرنے کے ذریعے زمینی پانی کے اخراج کو منظم کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، پڈوچیری کی حکومت نے اس مقصد کے لیے جی اوایم ایس نمبر2اے جی پڈوچیری مورخہ 12.04.2023، گزٹ نمبر 41 مورخہ 18.04.2023 میں شائع کیا ہے، جو فیسوں اور متعلقہ دفعات کے حوالے سے سابقہ حکومتی حکم کی جگہ لے لیتا ہے۔جی او کو سنٹرل گراؤنڈ واٹر اتھارٹی،وزارتجل شکتی کے ذریعہ مطلع کردہ مورخہ 24.09.2020 کو زمینی پانی نکالنے کے رہنما خطوط پر بنایا گیا ہے۔
پڈوچیری کی ریاستی حکومت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، پانڈیچیری گراؤنڈ واٹر اتھارٹی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صنعتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور بلک واٹر سپلائی کے مقاصد کے لیے زمینی پانی نکالنے کے لیے رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کے لیے اجازت نامے؍ تجدید جاری کرتی ہے۔ زیر زمین پانی استعمال کرنے والوں کو بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے مزید ڈھانچے بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکے۔ اس کے نتیجے میں، تقریباً 223 بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے زمینی استعمال کرنے والوں کی طرف سے باقاعدہ نگرانی اور پیروی کی وجہ سے تعمیر کیے گئے ہیں۔
سخت ریگولیٹری اقدامات کے نتیجے میں، سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈکے اعداد و شمار کے مطابق، پڈوچیری کے یوٹی (پڈوچیری اور کرائیکل اضلاع میں) میں زمینی پانی کا کل سالانہ اخراج 2020 میں 0.15 بی سی ایم (بلین کیوبک میٹر) سے تھوڑا کم ہو کر 0.213 بی سی ایم رہ گیا ہے۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب راج بھوشن چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2161
(रिलीज़ आईडी: 2197266)
आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English