جل شکتی وزارت
مولا مٹھا دریا کی آلودگی میں کمی کے منصوبے کی صورتحال
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 7:12PM by PIB Delhi
پونے میونسپل کارپوریشن کے مطابق، کل 980 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) کے سیوریج کی پیداوار کے مقابلے میں 477 ایم ایل ڈی کی ٹریٹمنٹ کی گنجائش دستیاب ہے۔ پمپری۔چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں، 515 ایم ایل ڈی کی کل سیوریج کی پیداوار کے مقابلے میں، 423 ایم ایل ڈی کی ٹریٹمنٹ کی گنجائش دستیاب ہے۔
نیشنل ریور کنزرویشن پلان (این آر سی پی) کے تحت، جے آئی سی اے کی مدد سےپونے، مہاراشٹر میں مولا-مٹھا ندی کی آلودگی میں کمی کے منصوبے کو کل 990.26 کروڑ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا تھا، جس میں 841.72 کروڑ روپے مرکزی حصہ ہیں۔ اس پروجیکٹ میں 396 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا کرنے اور 53.5 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک لائن بچھانے کا تصور کیا گیا ہے۔ فی الحال، منصوبے کی مجموعی پیشرفت تقریباً 65فیصد ہے۔ یہ منصوبہ مارچ 2026 تک مکمل ہونا ہے۔ اب تک 659.12 کروڑ روپے کا مرکزی حصہ جاری کیا جا چکا ہے۔
چونکہ پانی ایک ریاستی موضوع ہے، اس لیے آبی ذخائر میں خارج ہونے سے پہلے سیوریج اور صنعتی فضلے کے مطلوبہ ٹریٹمنٹ کو یقینی بنانے کی بنیادی ذمہ داری ریاستی حکومتوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مقامی اداروں پر عائد ہوتی ہے، تاکہ آلودگی کو روکا جا سکے اور اسے کنٹرول کیا جا سکے۔
وزارت جل شکتی ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتی ہے، فنڈز کی دستیابی،این آر سی پی کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے، اور ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کرنے کے عزم کے تحت ہیں ۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے جل شکتی جناب راج بھوشن چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2160
(रिलीज़ आईडी: 2197264)
आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English