اقلیتی امور کی وزارتت
پی ایم وکاس ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جو ہنر مندی ترقیات؛ اقلیتی برادری کی خواتین کے درمیان صنعت کاری؛ اور اسکول چھوڑنے والوں کے لیے تعلیمی تعاون کے ذریعہ چھ مشتہر کردہ اقلیتی برادریوں کی سماجی- اقتصادی اختیار دہی پر توجہ مرکوز کرتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
01 DEC 2025 7:01PM by PIB Delhi
پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وِکاس) ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جو ہنرمندی ترقیات؛ اقلیتی برادری کی خواتین کےدرمیان صنعت کاری؛ اور اسکول چھوڑنے کے لیے تعلیمی تعاون کے ذریعہ چھ مشتہر کردہ اقلیتی برادریوں کی سماجی-اقتصادی اختیاردہی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
اقلیتی نوجوانوں کے لیے ہنر مندی کی ترقی اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے میں پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:-
- ضرورت پر مبنی کورسز میں ہنر مندی کی تربیت فراہم کر کے اور ان کے لیے روزگار/روزی کے مواقع کو یقینی بنا کر ہدفی مداخلتوں کے ذریعے اقلیتی برادریوں کی صلاحیت کو بڑھانا۔
- ادب/دستاویزات/مخطوطات کی تشہیر اور ان کے منفرد غیر محسوس ثقافتی ورثے (آئی سی ایچ) کی نمائش کے ذریعے ثقافتی ورثے کو محفوظ اور فروغ دینا جس میں روایتی فنون اور دستکاری کی شکلیں شامل ہیں۔
- اقلیتی برادریوں کی خواتین کو بااختیار بنانا اور قیادت اور کاروباری تربیت اور مدد فراہم کرکے ان میں اعتماد پیدا کرنا۔
- مارکیٹ اور کریڈٹ روابط کے ذریعے اقلیتوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بہتر بنانا اور ان کے لیے روزی کے بہتر مواقع پیدا کرنا۔
اس اسکیم کو حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے اور اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، اسکیم کے تمام اجزاء میں کل نشستوں کا 3 فیصد معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لیے مختص ہیں۔
پی ایم وکاس اسکیم کے تحت، نفاذ کرنے والی ایجنسیوں کو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق امیدواروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے اور یہ ایم او یوز کا ایک حصہ ہے، جس پر وزارت عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ دستخط کرتی ہے۔ غیر روایتی (جدید) ہنر مندی کے تحت، پی آئی اے کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم 75 فیصد ہنر مند مستفید افراد کی ملازمت کی کسی نہ کسی شکل میں تقرری کو یقینی بنائیں (اجرات/خود روزگار/ اپرنٹس شپ)، جن میں سے کم از کم 50 فیصد کو منظم شعبے میں رکھا جانا چاہیے، جیسا کہ قومی مہارت کے معیار کے فریم ورک (این ایس کیو ایف) میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔
پی ایم وکاس اسکیم کے تحت، تقریباً 1.40 لاکھ مستفیدین کے ہدف کے لیے مختص خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ جزو کے لحاظ سے، کام کے لحاظ سے کردار کے لحاظ سے اور شعبے کے لحاظ سے تقسیم (تاریخ کے مطابق) ضمیمہ 1 میں رکھا گیا ہے۔
یہ معلومات اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔
ضمیمہ
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2157
(रिलीज़ आईडी: 2197255)
आगंतुक पटल : 5