قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی ، انڈیا نے اتر پردیش کے بلند شہر کے کھرجہ سٹی  میں اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کے چھ مجرموں  میں سے چار کی گرفتاری کے بعد اسے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کیے جانے کا  از خود نوٹس لیا ہے


اتر پردیش کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتے کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 3:25PM by PIB Delhi

انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اتر پردیش کے بلند شہر کے کھرجہ سٹی میں اجتماعی عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کے چھ  مجرموں میں سے چار  کی گرفتاری کے بعد اسے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر پولیس نے کارروائی نہیں کی ۔  پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نابالغ متاثرہ کو روکنے کی بھی کوشش کی جب اس نے میرٹھ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل سے مل کر  اپنے ساتھ پیش آئے واقعہ کو بیان کرانے کی کوشش کی ۔  آخر کار ڈپٹی انسپکٹر جنرل  نے متاثرہ لڑکی کی بات سنی اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا اور لاپرواہی برتنے  پر پولیس اسٹیشن کھرجہ کے ایس ایچ او کو پولیس لائن ٹرانسفر کر  دیا ۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبروں کے مندرجات ، اگر سچ ہیں ، تو متاثرہ لڑکی کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل کو جنم دیتے ہیں ۔  لہذا ، اس نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے ، جس میں دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

15 نومبر 2025 کو شائع ہونے والی میڈیا  کی خبر کے مطابق ، لڑکی کو جون 2025 میں چھ مجرموں نے دو دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔  اس معاملے پر 10 جون 2025 کو کھرجہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔  چار ملزموں کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا لیکن دیگر دو مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔  اس کے بعد لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جن کے لیے کئی شکایات کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔

************

ش ح۔م ع۔ ت ح

U:2100


(रिलीज़ आईडी: 2196946) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी