شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کی شماریات کی وزرات (جی او آئی اسٹیٹس) موبائل ایپلی کیشن کے مقاصد

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 1:54PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی شماریات کی وزرات (جی او آئی اسٹیٹس )موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کو وزارت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری شماریاتی اعداد و شمار تک فوری رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارموں پر دستیاب ہے۔ موجودہ وقت میں اس ایپلی کیشن کے 14 ہزار سے زائد ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں۔

اینڈرائیڈ ورژن میں آٹھ شماریاتی مصنوعات دستیاب ہیں، جیسے کہ قومی اکاؤنٹنس شماریات، صارف قیمت اشاریہ، گھریلو کھپت خرچ سروے، پیریڈک لیبر فورس سروے ، صنعتی پیداوار اشاریہ، صنعتوں کا سالانہ سروے، غیر منظم شعبے کے کاروباروں کا سالانہ سروے اور اقتصادی حسابات کے اعداد و شمار۔ ان میں 11 سماجی و اقتصادی اشاریے شامل ہیں۔ آئی او ایس ورژن میں اقتصادی مردم شماری  کو چھوڑ کر باقی تمام شماریاتی مصنوعات دستیاب ہیں اور اس میں 10 سماجی و اقتصادی اشاریوں کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔

نئے تصورات اور مختلف ڈیٹا کو شامل کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اور موبائل ایپلی کیشن میں جب بھی نئے ڈیٹا سیٹ یا کوئی اور اضافہ کیا جاتا ہے تو تازہ ترین ورژن جاری کیے جاتے ہیں ۔

موبائل ایپلی کیشن نے سرکاری شماریاتی ڈیٹا سیٹس تک فوری رسائی کا ایک نیا چینل فراہم کیا ہے، جو ڈیٹا تک رسائی (ایکسس)/پورٹل کے دیگر چینلوں کا ضمنی ذریعہ ہے اور فوری طور پر ڈیٹا کا فوری سنیپ شاٹ فراہم کرتا ہے ۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دیں۔

 ****

ش ح۔ ش آ۔ع د

U-2089


(रिलीज़ आईडी: 2196918) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी