کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ کوئلہ نے مؤثر اور پائیدار کوئلے کی تلاش کو فروغ دینے کے لیے ‘‘ایکسپلوریشن پروگرامز اور جیولوجیکل رپورٹس’’ کی منظوری کے ایک سادہ اور سہل طریقۂ کار کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 1:00PM by PIB Delhi

بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کوئلہ اور لیگنائٹ کے ذخائر کی تیز، مؤثر اور تکنیکی طور پر مضبوط تلاش کا تقاضا کرتی ہیں۔ اسی قومی ضرورت کے تحت وزارت کوئلہ ایسی پیش رفت اصلاحات متعارف کراتی رہی ہے جو شفافیت کو بڑھاتی ہیں، نجی شعبے کی شمولیت کو مضبوط کرتی ہیں اور ملک کی توانائی کی تیاری کو مزید مستحکم بناتی ہیں۔ یہ پہل ،حکومت کے اس عزم کی مزید توثیق کرتی ہے کہ بھارت کے لیے تلاش کے نظام کو جدید بنایا جائے اور ایک مضبوط ایکسپلوریشن ایکو سسٹم قائم کیا جائے۔

وزارت کوئلہ نے پہلے کے طریقۂ کار کا جائزہ لے کر کوئلہ اور لیگنائٹ بلاکس کے لیے ایکسپلوریشن پروگرامز اور جیولوجیکل رپورٹس (جی آرز) کی منظوری کے طریقۂ کار کو آسان بنا دیا ہے۔ یہ رپورٹس  نوٹیفائیڈ ایکریڈیٹڈ پراسپیکٹنگ ایجنسیز ( اے پی ایز) تیار کرتی ہیں، جو کیو سی آئی -این اے بی ای ٹی سے منظورشدہ ہیں اور پھر ایک دوسری منظور شدہ  اے پی اے کے ذریعے پیئر ریویو کی جاتی ہیں۔ نئے طریقۂ کار کے تحت اب جنوری 2022 میں قائم کردہ اس مقصد کیلئے وزارتِ کوئلہ کی کمیٹی کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔ یہ ایک بڑے طریقہ کارسے متعلق اصلاح ہے اور ایکسپلوریشن شعبے میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ وزارت کوئلہ کی جانب سے شائع کردہ نیا طریقۂ کار اس کی ویب سائٹ https://www.coal.nic.in/sites/default/files/2025-12/01-12-2025a-wn.pdf پر دستیاب ہے۔

حالیہ اصلاح میں نجی تسلیم شدہ متوقع ایجنسیوں (پرائیویٹ ایکریڈیٹڈ پراسپیکٹنگ ایجنسیوں)کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور مؤثر انداز میں استعمال کر کے حکومت نے نجی ایکسپلوریشن اداروں پر مضبوط اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار ان کی کارکردگی، تکنیکی مہارت اور جدت کو بھارت کے کوئلہ وسائل کی پائیدار ترقی کے لیے بروئے کار لانے کا مقصد رکھتا ہے، جبکہ سخت شفافیت اور اعلیٰ تکنیکی معیار کی پابندی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ اس اصلاح کے نتیجے میں جیولوجیکل رپورٹ کی منظوری کے عمل میں کم از کم تین ماہ کی بچت ہوگی، جس سے بلاک کا جلد آپریشنلائزیشن ممکن ہوگا اور کوئلہ بلاک الاٹیز کو مقررہ اہداف کوبروقت مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اصلاح ایکسپلوریشن کی رفتار کوبڑھانے، منظوری کے وقت میں نمایاں کمی لانے اور بھارت کے کوئلہ وسائل کے طویل مدتی تحفظ و پائیدار استعمال میں معاون ثابت ہونے کی امید ہے۔

ایسی دوراندیش اصلاحات کے ساتھ، وزارت کوئلہ بھارت کو زیادہ مضبوط توانائی تحفظ اور ایک خود انحصار بھارت کی سمت آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایکسپلوریشن کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا کر اور نجی شعبے کی شمولیت میں اضافہ کر کے وزارت ایک ایسے مضبوط کوئلہ ایکو سسٹم کی بنیاد رکھ رہی ہے جو آنے والے برسوں میں وِکست بھارت کی امنگوں کو توانائی فراہم کرے گا اور ملک کے لیے ایک مستحکم، مستقبل کے لیے تیار توانائی ڈھانچہ تشکیل دے گا۔

********

ش ح۔ش ت ۔م الف

U. No-2087


(रिलीज़ आईडी: 2196836) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी