صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 6:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (28 نومبر 2025) لکھنؤ، اتر پردیش میں بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور اس کی 19ویں نیشنل جمبوری سے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ گزشتہ 75 سالوں سے بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈ نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں اور انہیں ملک کی تعمیر میں سرگرم حصہ لینے کے لیے تحریک دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خدمت کا جذبہ اسکاؤٹس اور گائیڈز کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ چاہے سیلاب ہو، زلزلہ ہو، یا کوئی وبا، اسکاؤٹس اور گائیڈ ہمیشہ مدد کے لیے سب سے آگے ہوتے ہیں۔ اس تنظیم کی ایک اور پہچان اس کا قومی اتحاد کا فروغ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار، حساس اور ملک کے مستقبل کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم بنانے کے لیے بھارت اسکاؤٹس اور گائیڈز کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے بتایا کہ ہندوستان میں 6.3 ملین سے زیادہ اسکاؤٹس اور گائیڈ ہیں، جو بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کو دنیا کی سب سے بڑی اسکاؤٹس اور گائیڈ تنظیموں میں سے ایک بناتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 2.4 ملین سے زیادہ لڑکیاں اس تنظیم سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے نظم و ضبط، لگن اور معاشرے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کا راستہ منتخب کرنے پر ان تمام لڑکیوں کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کا نصب العین ”تیار رہو“ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں پیدا ہونے والے کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے اسکاؤٹس اور گائیڈز کو مشورہ دیا کہ وہ عزم اور اعتماد کے ساتھ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے وہ تکنیکی مہارتیں ہوں، مواصلات کی مہارتیں، ٹیم کوآرڈینیشن، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتیں، یا قائدانہ صلاحیتیں، یہ سب ان کی زندگی میں مددگار ثابت ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ قوم کے نوجوان اس ملک کے مستقبل کے معمار اور اس کی عظیم ثقافتی اور تہذیبی روایات کے محافظ ہیں۔ ایک مضبوط اور حساس فرد بہت سے لوگوں کو بااختیار اور حساس بنا سکتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے ایک چراغ کئی دوسرے چراغ جلاتا ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نوجوان ہمارے ملک کی ترقی کے لیے خود کو وقف کریں گے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
IUZC.jpeg)
(1)ZRCH.jpeg)
GTMC.jpeg)
(1)XP0H.jpeg)
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2003
(रिलीज़ आईडी: 2196048)
आगंतुक पटल : 5