کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی کول فیلڈز لمیٹڈ کی شراکت ملک کی کوئلے کی ضروریات کو پورا کرنے میں نہایت اہم :کوئلہ و کان  اورمعدنیات  کے وزیر مملکت ستیش چندر دوبے


وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے ڈبلیو سی ایل ہیڈ کوارٹر ، ناگپور میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ؛ ایک پی ایس یو میں پہلے سمیلیٹر پر مبنی ہتھیاروں کی تربیت کے مرکز ‘‘شستر’’ اور کئی دیگر اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

प्रविष्टि तिथि: 28 NOV 2025 1:58PM by PIB Delhi

کوئلہ و کان اور معدنیات  کے وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے نے جمعرات (27 نومبر 2025) کو ناگپور میں واقع مغربی کول فیلڈز لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈبلیو سی ایل کی کارکردگی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور متعدد اہم منصوبوں کا افتتاح کیا۔

جناب دوبے نے ڈبلیو سی ایل ہیڈکوارٹر میں قائم ای-وہیکل فاسٹ الیکٹرک چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) برائے ای-سرویلنس کا بھی معائنہ کیا۔

9.jpeg

جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے زور دیا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی کوئلے کی ضروریات کے پیش نظرڈبلیو سی ایل کے سالانہ پیداواری اہداف کو حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کان کنی کی سرگرمیوں کو مضبوط بنانا اور نئے منصوبوں کو عملی شکل دینا بھارت کو کوئلے کے شعبے میں خود انحصار بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیرموصوف نے ان کوششوں کے لیے وزارت کوئلہ کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ جناب دوبے نے ملک کی کوئلے کی مانگ کو پورا کرنے میں مغربی کول فیلڈز لمیٹڈ کی اہم شراکت کو بھی اجاگر کیا۔

اجلاس کا آغاز ڈبلیو سی ایل کی نئی ویب سائٹ اور چندرپور علاقے میں امرت فارمیسی کے افتتاح سے ہوا۔ ڈبلیو سی ایل کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر، جناب جے پی دویدی نے ڈبلیو سی ایل کی کان کنی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے وزیر کو موجودہ مالی سال میں حاصل شدہ کوئلے کی پیداوار اور روانگی کے اعداد و شمار، ساتھ ہی نئے اقدامات، فلاحی اسکیمیں،سی ایس آر سرگرمیاں اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیرمملکت کو یقین دلایا کہ ڈبلیو سی ایل اپنے سالانہ پیداواری ہدف کے حصول کے راستے پر ہے۔

جائزہ اجلاس میں وزیر مملکت کے  او ایس ڈی اکھلیش کمار پانڈے، پرائیویٹ سیکریٹری رتوراج مشرا، ڈپٹی سیکریٹری رام کمار، انڈر سیکریٹری وسنت برڑے، پرائیویٹ سیکریٹری ہردیش دویدی شریک ہوئے؛ اور ڈبلیو سی ایل کی جانب سے ڈائریکٹر (فائنانس) بکرم گھوش، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل – آپریشنز و پروجیکٹس/پلاننگ) آنند جی پرساد، ڈائریکٹر (ہیومن ریسورسز) ڈاکٹر ہمنت شرد پانڈے، چیف ویجیلنس آفیسراجے مدھوکر مہیترے کے علاوہ ایریا جنرل منیجرز، ہیڈکوارٹر جنرل منیجرز، شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر سینئر اہلکار موجود تھے۔

10.jpeg

‘‘شستر’’ – کسی بھی سرکاری ادارے میں پہلا بار سیمولیٹر پر مبنی اسلحہ تربیتی مرکز کا افتتاح وزیر مملکت جناب دوبے نے کیا دورے کے دوران وزیرمملکت نے ڈبلیو سی ایل کے ‘‘شاستر’’– اسمال ہائبرڈ آرمز سیمولیٹر ٹریننگ اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا، جو کسی بھی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ میں قائم ہونے والا پہلا سیمولیٹر پر مبنی اسلحہ تربیتی مرکز ہے۔ یہ سہولت سیفٹی ٹریننگ سینٹر، اندورا میں واقع ہے اور اسے ڈبلیو سی ایل کے عملی علاقوں میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تربیت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیرموصوف نے مرکز میں دستیاب اسلحہ اور تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لیا اور اسلحہ کے ہینڈلنگ کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ ڈبلیو سی ایل کے سیکیورٹی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہوشیار، ماہر اور ایماندار رہنے کی ترغیب دی۔

***

ش ح۔ ش ت ۔ اش ق

U. No- 1998


(रिलीज़ आईडी: 2195998) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi