شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ماہ اکتوبر 2025 کے لیے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کا اجرا، یکم دسمبر 2025 کوہوگا (بنیاد 12-2011= 100)
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 3:32PM by PIB Delhi
ریلیز کیلنڈر کے مطابق ، آل انڈیا انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) ہر مہینے کی 28 تاریخ کو (یا اگلے کام کے دن اگر 28 تاریخ کو چھٹی ہے) جاری کیا جاتا ہے ۔ اس کے مطابق ، اکتوبر 2025 کے لیے آئی آئی پی 28 نومبر 2025 کو جاری کیا جانا تھا ۔
تاہم ، چونکہ 26-2025کی دوسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر) کے لیے مجموعی گھریلو پیداوار کے سہ ماہی تخمینوں کا اجرا آئی آئی پی کے اجرا کے ساتھ ہی ہونا ہے ، اس لیے اکتوبر 2025 کے لیے آل انڈیا آئی آئی پی کی اشاعت کو دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے ۔
لہذا، اطلاع دی جاتی ہے کہ اکتوبر 2025 کے لیے آئی آئی پی اب یکم دسمبر 2025 کو شام 4:00 بجے جاری کیا جائے گا ۔
****
ش ح۔ اک۔خ م
UNO-1988
(रिलीज़ आईडी: 2195981)
आगंतुक पटल : 3