وزارت دفاع
وزارت دفاع نے فالو آن سپورٹ اور فالو آن سپلائی سپورٹ کے ذریعے بھارتی بحریہ کے ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کی مستقل مدد کی خاطر امریکہ کے ساتھ تقریباً 7995 کروڑ روپے کی پیشکش اور قبولیت کے خطوط پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
28 NOV 2025 3:10PM by PIB Delhi
وزارتِ دفاع نے امریکی حکومت کے ساتھ خطوطِ پیشکش اور قبولیت ( ایل او ایز ) پر دستخط کیے ہیں تاکہ بھارتی بحریہ کے ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹروں کے بیڑے کے لیے فالو آن سپورٹ اور فالو آن سپلائی سپورٹ کے ذریعے پانچ سال کی مدت کے لیے مسلسل مدد کی خاطر خدمات فراہم کی جا سکیں، جس کی مالیت تقریباً 7995 کروڑ روپے ہے۔ ان ایل او ایز پر ، امریکی حکومت کے فارن ملٹری سیلز ( ایف ایم ایس ) پروگرام کے تحت 28 نومبر ، 2025 ء کو نئی دلّی میں دفاع کے سیکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
0DJ2.JPG)
مسلسل مدد سے متعلق خدمات ایک جامع پیکج ہے، جس میں اسپئرز کی فراہمی، سپورٹ آلات، پروڈکٹ سپورٹ، تربیت اور تکنیکی معاونت، اجزاء کی مرمت اور بھرپائی اور بھارت میں ’ انٹرمیڈئیٹ ‘ سطح کی کمپوننٹ ریپیر اور پیریڈک مینٹیننس انسپکشن کی سہولیات قائم کرنا شامل ہے۔ ان سہولیات کی ملک میں ترقی طویل مدتی صلاحیت سازی کو یقینی بنائے گی اور امریکی حکومت پر انحصار کم کرے گی، جو کہ خود کفیل بھارت (آتم نربھر بھارت) کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام ایم ایس ایم ایز اور دیگر بھارتی کمپنیوں کے ذریعے مقامی مصنوعات اور خدمات کی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔
یہ مسلسل مدد سے متعلق خدمات ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹروں کی آپریشنل دستیابی اور رکھ رکھاؤ کو نمایاں طور پر بہتر بنائیں گی۔ یہ ہیلی کاپٹر تمام موسمی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ان میں اینٹی سب میرین وارفیئر ( اے ایس ڈبلیو ) کی صلاحیت بھی موجود ہے، جو امریکی حکومت سے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، یہ سپورٹ ان ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات اور جہازوں سے آپریشن کرنے کے قابل بنائے گی تاکہ ان کے تمام بنیادی اور ضمنی مشنوں /کرداروں میں بہترین کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔
..........................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 1986
(रिलीज़ आईडी: 2195924)
आगंतुक पटल : 18