کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

44واں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 27 NOV 2025 9:12PM by PIB Delhi

انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے زیرِ اہتمام انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر(آئی آئی ٹی ایف) کے 44ویں ایڈیشن کا آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں واقع میوزیکل فاؤنٹین اسٹیج پر منعقدہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ آئی ٹی پی او کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیرج کھرول نے میلے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شرکاء کو آئی آئی ٹی ایف-2025 ایوارڈز سے نوازا۔

شریک ریاستوں کے زمرے میں راجستھان کو سونے کا تمغہ، بہار کو چاندی کا تمغہ اور اتر پردیش کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ مہاراشٹر کو خصوصی تعریفی سند سے نوازا گیا۔ فوکس ریاست کے زمرے میں جھارکھنڈ کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں والے زمرے  میں اڈیشہ نے سونے کا تمغہ، مدھیہ پردیش نے چاندی کا تمغہ اور پڈوچیری نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ دہلی، گوا اور کرناٹک کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

ریاستی زمرے میں موضوعاتی پیشکش میں میگھالیہ کو سونے کا تمغہ، کیرالہ کو چاندی کا تمغہ اور آندھرا پردیش کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ چھتیس گڑھ، اروناچل پردیش اور تریپورہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے دوران منعقدہ صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کے تحت ‘سوَچھ منڈپ’ کے لیے ہریانہ کو سونے کا، پنجاب کو چاندی کا اور آسام کو کانسے کا ایوارڈ دیا گیا۔ انڈمان و نکوبار جزائر، اتراکھنڈ اور تمل ناڈو کو تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

غیر ملکی پویلین کے زمرے میں ، تھائی لینڈ (تھائی ایس ایم ایز ایکسپورٹر ایسوسی ایشن) نے سونے کا تمغہ ، ایران (ڈورنا سید مکران) نے چاندی کا تمغہ اور دبئی (ال راودھا جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی) نے کانسےکا تمغہ حاصل کیا ۔  جمہوریہ کوریا (ایس کوریا کمپنی لمیٹڈ) ترکی (ٹیلو ہیڈییلک ایسیا سنائی) اور تبتی چیمبر آف کامرس کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں ۔

وزارتوں اور سرکاری محکموں کے زمرےمیں وزارت دفاع کو سونے کا تمغہ، وزارت کان کنی کو چاندی کا تمغہ اور وزارت ریلوے کو کانسے کا تمغہ ملا۔ وزارت آیوش، وزارت توانائی اور وزارت دیہی ترقی (سرس آجیویکا میلہ) کو خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

وزارتوں، سرکاری شعبے کے اداروں اور سرکاری بینکوں کے زمرےمیں بھارتی ہوابازی اتھارٹی کو سونے کا تمغہ، نیشنل ای-گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کو چاندی کا تمغہ اور بھارتی فوڈ کارپوریشن کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ ٹیکسٹائل کی وزارت ، بھارتی اسٹیٹ بینک اور بھارتی لائف انشورنس کارپوریشن کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

کموڈیٹی بورڈ کے زمرے میں ٹی بورڈ انڈیا کو سونے کا تمغہ، اسپائس بورڈ انڈیا کو چاندی کا تمغہ اور کوئر بورڈ کو کانسے کا تمغہ  دیا گیا۔ نیشنل ہلدی بورڈ، ناریل ترقی بورڈ اور نیشنل جُوٹ بورڈ کو خصوصی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

پبلک کمیونیکیشن اور رسائی زمرے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹیکس پیئر سروسز کو سونے کا تمغہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود کو چاندی کا تمغہ اور مرکزی ڈائریکٹ ٹیکس بورڈ کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ بھارت کے رجسٹرار جنرل اینڈ سینسر جنرل، بھارتی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

امپاورنگ انڈیا (وزارتیں اور سرکاری محکمے) کے زمرے میں وزارت زراعت و کسان فلاح و بہبود کو سونے کا تمغہ، وزارت ایم ایس ایم ای کو چاندی کا تمغہ اور این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ کو کانسے کا تمغہ ملا۔ وزارت شماریات و پروگرام نفاذ، کول انڈیا لمیٹڈ اور نیفڈ کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

نجی شعبے کے زمرے میں آر ڈی ایم کیئر (اے یو آر) کو سونے کا تمغہ، ڈیری انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (آنندا) کو چاندی کا تمغہ اور یونائیٹڈ ایکتا انجینئرنگ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ اور مِتل الیکٹرانکس (سُجاتا) کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ جوہی آرٹس (جیوَتی ورما)، کبیر ایسینشلز، پنساری انڈسٹریز، رومانا ہربل کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ (روزا) اور شری شیام تِل پَٹّی (راجکماری) کو خصوصی تعریفی اسناد دی گئیں۔

فوڈ اسٹالز کے زمرے میں بنسال فوڈ اینڈ بیوریجز کو سونے کا تمغہ، روہلیا فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کو چاندی کا تمغہ اور دانا پانی کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔ وِنا یک انٹرپرائزز - ساڈّا پنجاب اور مدر ڈیری فروٹ اینڈ ویجیٹیبلز پرائیویٹ لمیٹڈ کو خصوصی تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔

وینڈنگ پوائنٹس کے زمرے میں دانا پانی کو سونے کا تمغہ، گٹھ بندھن فارمز کو چاندی کا تمغہ اور بنسل فوڈز اینڈ بیوریجز کو کانسے کا تمغہ دیا گیا۔

آئی ٹی پی او کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نیرج کھرول نے کہا کہ 14 روزہ میلے میں مختلف شعبوں سے وسیع پیمانے پر شرکت دیکھی گئی اور اس دوران میلے میں 18 لاکھ سے زیادہ وزیٹرز آئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے تقریب  میں 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' کا موضوع نمایاں رہا۔ اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور اعلیٰ معیار کے منڈپوں سے لے کر زرعی اختراعات اور ماحول دوست اقدامات تک کی نمائش شامل تھی، جو بھارت کی خود کفالت، تخلیقی صلاحیت اور وسیع امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے میلے کے آئندہ ایڈیشن کو بہتر بنانے کے لیے  مزیدتجاویز طلب کیں۔

اپنے خیرمقدمی خطاب میں آئی ٹی پی او کے او ایس ڈی لیفٹیننٹ کرنل ہرش کونڈیلیا نے کہا کہ شرکاء نے اس سال کے میلے کے دوران کاروباری نتائج کی حوصلہ افزا اطلاع دی۔ انہوں نے مختلف زمروں میں ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور آئی آئی ٹی ایف کے پلیٹ فارم میں مسلسل اعتماد کے لیے شرکاء اور زائرین کی تعریف کی۔

اس موقع پر ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب ونے کمار، آئی ٹی پی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پریم جیت لال، آئی ٹی پی او کے او ایس ڈی لیفٹیننٹ کرنل ہرش کونڈیلیا اور آئی ٹی پی او کے چیف مینیجر جناب ایس۔ این۔ بھارتی موجود تھے۔

***

 

ش ح۔ ش آ

U. No-1962


(Release ID: 2195721) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी