لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے جناب جی وی ماولنکر کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
27 NOV 2025 7:37PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں لوک سبھا کے پہلے اسپیکر جناب گنیش واسودیو ماولنکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش؛ ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز)، سابق ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز)، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور دیگر معززین نے بھی پھول چڑھائے۔
جناب ماولنکر، جو 27 نومبر 1888 کو بڑودہ (موجودہ گجرات) میں پیدا ہوئے، نے ہندوستان کے پارلیمانی اداروں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے قانون سازی کیرئیر کا آغاز 1937 میں احمد آباد سے بمبئی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر کیا اور 1946 تک اس کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے چھٹی مرکزی قانون ساز اسمبلی کی صدارت کی اور آزادی سے قبل کے اہم سالوں میں اس کی رہنمائی کی۔
1947 کے بعد، جناب ماولنکر نے دستور ساز اسمبلی (قانون ساز) کے اسپیکر اور بعد ازاں عارضی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ 1952 میں پہلی لوک سبھا کی تشکیل کے ساتھ، وہ 15 مئی 1952 کو متفقہ طور پر لوک سبھا کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 27 فروری 1956 کو اپنی موت تک اس ذمہ داری کو امتیازی طریقے سے نبھایا۔ ان کا نظم و ضبط اور عزم آج بھی ہندوستانی پارلیمنٹ کے کام کاج اور روایات کی وضاحت کرتا ہے۔
جناب ماولنکر کی تصویر، جوجناب مادھو ستوالیکر نے پینٹ کی ہے، ایوانِ دستور کی اندرونی لابی کو زینت بخش رہی ہے۔ اس کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 7 ستمبر 1956 کو کیا تھا۔
*****
U.No:1951
ش ح۔ح ن۔س ا
(Release ID: 2195611)
Visitor Counter : 5