وزارت دفاع
انڈین نیول اکیڈمی موسم خزاں 2025 کے لیے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی میزبانی کرے گی
Posted On:
27 NOV 2025 6:40PM by PIB Delhi
انڈین نیول اکیڈمی ، ایزیمالا، 29 نومبر 25 کو خزاں کےموسم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی میزبانی کرے گی۔ یہ تقریب ایک گہری اور تبدیلی آمیز تربیتی نظام کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے، کیونکہ کیڈٹس انڈین نیوی، انڈین کوسٹ گارڈز، اورغیرملکی دوستانہ بحریہ کے افسر کے طور پر انڈین نیوی کی صفوں میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جنرل انیل چوہان، چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) ریویونگ آفیسر کے طور پر پریڈ کا جائزہ لیں گے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈبھارتیہ بحریہ کی سب سے باوقار اور پائیدار روایات میں سے ایک ہے، جو اس کے نظم و ضبط، عزت اور پیشہ ورانہ مہارت کی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ پریڈ میں ڈرل، ہم آہنگی، اور فوجی اثر کے اعلیٰ معیارات شامل ہوں گے۔ پریڈ میں بھارتیہ بحریہ اور بھارتیہ کوسٹ گارڈ کے مڈ شپ مین اور کیڈٹس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، مالدیپ، موزمبیق، میانمار، سیشلز، سری لنکا اور ویتنام کے بین الاقوامی ٹرینی بھی حصہ لیں گے ، جو بھارت کی مضبوط بحری شراکت داری اور تعاون پر مبنی دفاعی مصروفیات کو اجاگر کرتے ہیں۔
اس تقریب کا مشاہدہ معززین، بحریہ کی اعلیٰ قیادت، قابل فخر والدین، انسٹرکٹرز اور سرپرست کریں گےجنہوں نے کیڈٹس کی سخت تربیت کے ذریعے رہنمائی کی۔ تقریب کی جھلکیوں میں پریڈ کا جائزہ، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو میڈلز اور ٹرافیاں، اور رسمی شپنگ آف سٹرپس شامل ہیں، جس میں کیڈٹس کی بطور آفیسرز باضابطہ کمیشننگ کا نشان لگایا گیا ہے۔
تقریب کوبھارتیہ بحریہ کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا، جس سے بھارت اور بیرون ملک سامعین اس اہم اور متاثر کن سنگ میل کا مشاہدہ کرسکیں گے۔
KACF.jpg)
UPV2.jpg)
****
(ش ح۔اص)
UR No 1940
(Release ID: 2195530)
Visitor Counter : 7