سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے وزیرِ اعظم مودی کے آتم نربھر بھارت وژن کے تحت ماحولیات کے لیے سازگار موبیلیٹی کو تیز کرنے کے لیے مقامی طرز پر تیار کردہ ای وی چارجر کی تجارتی سطح پر تیاری کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے


ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے مکمل طور پر ملکی طور پر تیار کردہ ای وی چارجرز کے لیے ہماچل پردیش کی کمپنی ایلیکٹرو ویوز الیکٹرانکس کو مالی معاونت منظور کی ہے، جس سے بھارت کے خود کفیل الیکٹرک موبیلیٹی کے نظام کو مضبوطی ملے گی

Posted On: 27 NOV 2025 1:12PM by PIB Delhi

ٹیکنالوجی ترقیاتی  بورڈ (ٹی ڈی بی)، محکمۂ برائےسائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند نے ایم/ایس الیکٹروویوز الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ، پروا نو، ہماچل پردیش کو مالی معاونت کی منظوری دی ہے تاکہ مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ ای وی چارجرز کو تجارتی سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔ یہ اقدام ماحولیات کے لیے سازگار موبیلیٹی اور خود کفالت کے قومی عزم کو مضبوط بناتا ہے۔ اس پہل سے درآمد شدہ چارجرز پر انحصار کم ہوگا اور بھارت کی الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن کی جانب منتقلی مزید تیز ہوگی، جو حکومتِ ہند کے آتم نربھر بھارت مشن کو تقویت دیتی ہے۔

ایم/ایس الیکٹروویوز الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنے ادارے میں ہی اے سی اور ڈی سی فاسٹ چارجرز تیار کیے ہیں، جن کے اہم حصوں میں پاور ماڈیولز، انسولییشن مانیٹرنگ ڈیوائس اور کمیونیکیشن کنٹرولرز شامل ہیں۔ ڈی سی فاسٹ چارجرز 30 سے 240 کلوواٹ کی رینج میں کام کرتے ہیں اور ان کی ٹیکنالوجی اسٹیک میں شامل ہیں:

  • 5 کلوواٹ اور 30 کلوواٹ پاور کنورٹر ماڈیولز (100–1000 وی ڈی سی آؤٹ پٹ، زیادہ سے زیادہ 100 ایمپیئر کرنٹ)
  • پی ایل سی کمیونیکیشن کنٹرولر (ڈی آئی این ایس پی ای سی 70121 کے ساتھ مکمل مطابقت اور آئی ایس او 15118 کے ساتھ جزوی مطابقت)
  • او سی پی پی کمیونیکیشن کنٹرولر (او سی پی پی1.6جے اور او سی پی پی 2.0.1 کے ساتھ مکمل مطابقت)
  • یونیورسل ڈی سی چارج کنٹرولر مع مکمل ایچ ایم آئی ڈیزائن۔

کمپنی نے اے سی ٹائپ-2 چارجرز بھی تیار کیے ہیں جو گھریلو اور عوامی دونوں طرح کے چارجنگ استعمال کے لیے موزوں ہیں، جس سے اعلیٰ کارکردگی والے، بھارت میں تیار کردہ ای وی چارجنگ سسٹمز کی دستیابی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ٹی ڈی بی کی جانب سے ایم/ایس الیکٹروویوز الیکٹرانکس کی معاونت سے توقع ہے کہ تکنیکی طور پر مسابقتی چارجنگ انفراسٹرکچر کی بڑے پیمانے پر تیاری میں اضافہ ہوگا، جس سے گھریلو الیکٹرک موبیلیٹی کے نظام کو تقویت ملے گی، رسائی بہتر ہوگی اور بھارت کے نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔ یہ معاونت توانائی اور صاف ٹیکنالوجی کے اسٹریٹجک شعبوں میں سپلائی چین کو بھی مضبوط کرتی ہے، جس سے عالمی ای وی منظرنامے میں بھارت کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سیکرٹری ٹی ڈی بی، جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا کہ“کمپنی کی مقامی طور پر تیار کردہ اور تجارتی سطح پر متعارف کرائی جانے والی ای وی چارجر ٹیکنالوجی بھارت کے جدت پر مبنی خودکفالت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ایسے منصوبے توانائی کے تحفظ میں اضافہ کرتے ہیں، پائیدار صنعتی ترقی کو مضبوط بناتے ہیں اور ملک کی ماحولیات کے لیے سازگار موبیلیٹی کی جانب منتقلی کو تیز کرتے ہیں۔”

الیکٹروویوز الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے پروموٹرز نے معاونت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مدد انہیں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے اور بھارت کے صاف توانائی والے مستقبل میں مؤثر کردار ادا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

یہ پہل مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی، میک اِن انڈیا کے فروغ اور اگلی نسل کے ٹرانسپورٹیشن سسٹمز میں مضبوط گھریلو صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے ٹی ڈی بی کے مسلسل عزم کی توثیق کرتی ہے۔

**********

(ش ح  ۔ م ع ۔ ش ہ ب)

U.No. 1914


(Release ID: 2195350) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी