خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے بھارتی خواتین کی نابینا کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازکر ان کی تاریخی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کا جشن منایا

Posted On: 26 NOV 2025 6:39PM by PIB Delhi

وزارتِ خواتین و اطفال نے آج بھارتی خواتین کی نابینا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا تاکہ نومبر 2025 میں منعقدہ پہلے ٹی20 ورلڈ کپ میں ان کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منایا جا سکے۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا اور ان کی تاریخی فتح اور حوصلہ افزا سفروں پر مبارکباد پیش کی۔

A group of women sitting at a tableAI-generated content may be incorrect.

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی اور ایس بی آئی پہلی خواتین ٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ برائے نابینا کی عالمی  آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن نے بھی اس موقع کی رونق بڑھائی۔

کرناٹک سے کپتان دیپیکا ٹی۔ سی۔ اور مہاراشٹرا سے نائب کپتان گنگا ایس۔ کدم کی قیادت میں بھارتی خواتین کی نابینا کرکٹ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور انہوں نے شاندار ٹیم ورک، ثابت قدمی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

A group of people standing in a roomAI-generated content may be incorrect.

نیپال کے خلاف ایک پُرجوش فائنل میں بھارت نے 23 نومبر 2025 (اتوار) کو کولمبو میں سات وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بھارت نے نیپال کو 114/5 پر روکا اور ہدف کو صرف 12.1 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔ یہ جیت پوری ٹیم کی شاندار کارکردگی کا نتیجہ تھی۔

فولا سارین نے 27 گیندوں پر 44 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ کپتان دیپیکا ٹی۔ سی۔ آسٹریلیا کے خلاف 58 گیندوں پر یادگار 91 رنز سمیت اپنی آل راؤنڈ بہترین کارکردگی سے نمایاں رہیں۔ کرونا پانگی کماری، جو وشاکھاپٹنم کی دسویں جماعت کی طالبہ ہیں، نے فائنل میں پُرسکون انداز میں 42 رنز بنا کر سب کو متاثر کیا۔ درگا یوولے، جن کی پیدائش 2003 میں ہوئی، نے ایک چھوٹے شہر سے سخت محنت اور عزم کے ساتھ قومی سطح تک پہنچ کر بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔

A group of people in a meetingAI-generated content may be incorrect.

ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انپورنا دیوی نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس قوم کی امنگوں کو ظاہر کرتی ہے جو ہر بیٹی کو خواب دیکھنے، آگے بڑھنے اور کامیابی حاصل کرنے کا اختیار دینے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی کامیابیاں بھارت کی بیٹیوں کی اُس صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں جو ملک کو ایک وِکسِت بھارت کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جہاں مواقع سب کے لیے دستیاب اور شمولیاتی ہوں۔

محترمہ میناکشی لیکھی نے بھی ٹیم کی تعریف کی کہ انہوں نے رکاوٹیں توڑ کر معذور خواتین اور لڑکیوں کے لیے نئے معیار قائم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت عزم، صلاحیت اور قومی فخر کی ایک طاقتور مثال ہے۔

وزارت نے ٹیم کی میزبانی اور ان کی تاریخی کامیابی کا جشن منانے پر گہرا فخر ظاہر کیا اور کہا کہ ان کی یہ کامیابی نہ صرف خواتین کی نابینا کرکٹ میں ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ بھارت کے وسیع تر سفر، صنفی مساوات اور جامع ترقی میں بھی ایک نمایاں قدم ہے۔

A group of people wearing uniformsAI-generated content may be incorrect.

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1878


(Release ID: 2194923) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , हिन्दी