لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب روی رائے کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
26 NOV 2025 5:54PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمویدھان سدن میں لوک سبھا کے سابق اسپیکر جناب روی رائے کی سالگرہ کے موقع پر گلہائے عقیدت نذر کئے اورخراج عقیدت پیش کیا۔
پارلیمانی امور اور اقلیتی امورکے وزیرجناب کرن رجیجو، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہریونش؛ پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق اراکین نے اس موقع پر جناب روی رائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔
لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب پی سی موڈی نے بھی جناب روی رائے کو پھولوں کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جناب روی رائے 26 نومبر 1926 کو اڈیشہ کے پُری ضلع کے بھانرا گڑھ گاؤں میں پیدا ہوئے (اس وقت اُڑیسہ)۔ انہیں پہلی بار 1967 میں لوک سبھا کے لیے منتخب کیا گیا (چوتھی لوک سبھا)۔ جناب رائے نے صحت اور خاندانی بہبود کے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ جناب روی رائے نویں لوک سبھا کے اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور 19 دسمبر 1989 سے 09 جولائی 1991 تک عہدے پر فائز رہے۔
جناب روی رائے کا مجسمہ سمویدھان سدن کے خارجی لابی میں نصب ہے،سابق صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکرجی نے 10 فروری 2014 کواس کی نقاب کشائی کی تھی۔
******
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-1871
(Release ID: 2194877)
Visitor Counter : 4