خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
کل وشاکھاپٹنم میں گود لینے سے متعلق قومی بیداری کنکلیو 2025 کا انعقاد کیا جائے گا
خصوصی ضروریات والے بچوں کی غیر ادارہ جاتی بحالی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے تقریب
کنکلیو 2025 پالیسی سازوں، ماہرین اور گود لینے والے خاندانوں کو متحد کرنے کے طور پر اپنانے کے مکالمے پر خصوصی توجہ
Posted On:
26 NOV 2025 3:48PM by PIB Delhi
سنٹرل اڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے)، خواتین اور بچوں کے فلاح و بہبود کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)، حکومت ہند کے زیراہتمام، خواتین اور بچوں کے فلاح و بہبود کے محکمے، حکومت آندھرا پردیش کے تعاون سےگود لینے سے متعلق قومی آگاہی مہینے کے حصے کے طورپر، کل (27 نومبر 2025) وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش کے نیشنل ایڈاپشن بیداری کنکلیو 2025 کی میزبانی کرے گی۔ اس سال کا کنکلیو ‘‘خصوصی ضروریات والے بچوں کی غیر ادارہ جاتی بحالی’’ کے موضوع پر مرکوز ہے، جو کہ جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015 اور گود لینے کے ضوابط، 2022 کے مطابق والدین کے تعاون کے بغیر بچوں کے لیے جامع، ہمدردانہ، اور خاندان پر مبنی دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتا ہے۔
کنکلیو میں اہم معززین بشمول جناب انیل ملک، سکریٹری، ایم ڈبلیو سی ڈی؛ خواتین اور بچوں کے فلاح و بہبود کے محمے، آندھرا پردیش میں پرنسپل سکریٹری محترمہ اے سوریا کماری ؛ اور محترمہ بھاونا سکسینہ، ممبر سکریٹری اور سی ای او، سی اے آر اےبھی موجود ہوں گے۔کارروائی کا آغاز چراغ روشن کی افتتاحی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد سی اے آر اے کے سی ای او کی جانب سے خطبہ استقبالیہ اور موضوعاتی پریزنٹیشن ہوگی۔ اس کے بعد کے اجلاسوں میں سکریٹری، ایم ڈبلیو سی ڈی کا کلیدی خطاب اورخواتین اور بطوں کے فلاح و بہبودکے محکمے کی پرنسپل سکریٹری، آندھرا پردیش کے خصوصی خطاب شامل ہوں گے۔ بیداری پیدا کرنے اور ممکنہ والدین میں گود لینے کی ترغیب دینے کے لیے ‘‘خصوصی ضروریات والے بچوں کو گود لینے (دیویانگ بچوں)’’ کے عنوان سے ایک خصوصی فلم بھی شروع کی جائے گی۔
اسٹیک ہولڈرز کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کرتے ہوئے، کنکلیو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گود لینے والی ریاستی ریسورس ایجنسیوں (ایس اے آر اے )، ایک ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر (ڈی سی پی او) اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے ایک رکن کی میزبانی کرے گا۔ خصوصی ضروریات والے بچوں کے گود لینے والے والدین، ممکنہ گود لینے والے والدین، ایم ڈبلیو سی ڈی اور حکومت آندھرا پردیش کے عہدیداروں کو ایک ہی چھت کے نیچے لانا، اس پلیٹ فارم کا مقصد گود لینے کے ماحولیاتی نظام کے اہل اور استفادہ کنندگان کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ پروگرام بہترین طریقوں کو فروغ دے گا، پالیسی پر بات چیت میں سہولت فراہم کرے گا، اور گود لینے اور دیگر خاندانی نگہداشت کے ماڈلز کے ذریعے خصوصی ضروریات والے بچوں کی حساس، باخبر اور بروقت بحالی کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔
تقریب میں رسمی اعترافات کے ساتھ اختتام سے پہلے خصوصی ضروریات والے بچوں کے گود لینے والے والدین کے زندہ تجربات اور بچوں کی ثقافتی کارکردگی کا اشتراک پیش کیا جائے گا۔ گود لینے سے متعلق قومی آگاہی کنکلیو 2025 میں یہ توقع کی جاتی ہے کہ یہاں قابل عمل سفارشات تیار کی جائیں گی، کراس لرننگ کو فروغ دیا جائے گا، اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھا وا ملے گا، اس طرح ہندوستان کے گود لینے کے ماحولیاتی نظام کو مضبوطی ملے گیتاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر بچے کو خاص طور پر خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو ایک محفوظ، پرورش اور مستقل گھر ملے۔
****
ش ح۔ ا م ۔ ت ح
Uno- 1849
(Release ID: 2194798)
Visitor Counter : 2