کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جی ای ایم، مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ڈیجیٹل عوامی خریداری کو مضبوط کرنے کے لیے ‘کریٹا سمواد’ کا انعقاد کرے گا
Posted On:
26 NOV 2025 3:47PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت کی وزارت 28 نومبر 2025 کو بھوپال کے منٹو ہال میں گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے تحت ‘کریٹا سمواد’ کا انعقاد کرے گی۔ اس اقدام کا مقصد ریاستی محکموں میں ڈیجیٹل عوامی خریداری کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور خریدار تنظیموں کو جی ای ایم کے ماحولیاتی نظام، خصوصیات اور ورک فلو کا مؤثر استعمال کرنے کے قابل بنانا ہے۔
یہ اجلاس جی ای ایم پلیٹ فارم پر فروخت کنندگان اور سروس فراہم کرنے والوں کے لیے مواقع کو اجاگر کرے گا، جس کے ذریعے وہ خریداروں کومقامی اداروں سے لے کر قومی سطح کی خریدار تنظیموں تک بآسانی رسائی حاصل کر نے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں حالیہ اصلاحات،جس میں کوشن منی کوہٹانااور وینڈر اسیسمنٹ فیس میں کمی کرنا شامل ہے،چھوٹے و خوردہ کاروبار (ایم ایس ایز)، کاروباری خواتین، اسٹارٹ اپس، ہنر مند کاریگر اور ایس سی/ایس ٹی کاروباری اداروں کی زیادہ شرکت کو ممکن بنا رہی ہیں اور عوامی خریداری کو مزید قابل رسائی اور شفاف بنا رہی ہیں۔ یہ اقدامات کاروبار کی متوقع ترقی، تیزآن بارڈنگ اور بہتر مارکیٹ مرئیت کو فروغ دیتے ہیں، جس سے وِکست بھارت کے وژن میں مدد مل رہی ہے اور آتم نِربھر بھارت یعنی خود کفیل بھارت کے جذبے کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
تقریب سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے جی ای ایم کے سی ای او، جناب مہیر کمار نے کہا کہ یہ پروگرام خریدار تنظیموں کے لیے نئے فیچرز کو سمجھنے، عملی طریقہ کار کی وضاحت حاصل کرنے اور رائے کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے مدھیہ پردیش شفاف اور مؤثر عوامی خریداری میں نئے معیارات قائم کر سکے گا۔
مدھیہ پردیش ریاست نے پہلے ہی جی ای ایم کے ذریعے 12,600 کروڑ روپے سے زائد مال و خدمات حاصل کئے ہیں، جس میں سے 7,100 کروڑ روپے چھوٹے و خوردہ کاروبار (ایم ایس ایز) سے حاصل کیے گئے، جو ریاست کی شمولیاتی خریداری پر بھرپور توجہ کو ظاہر کرتا ہے۔ جی ای ایم نے تیز تر خریداری کے عمل، مسابقت میں اضافہ، قومی سطح پر مارکیٹ تک رسائی اور خریداری کے فیصلوں کی مکمل شفافیت کو ممکن بنایا ہے۔
جی ای ایم مدھیہ پردیش کی ڈیجیٹل گورننس کو بہتر بنانے، تعمیل کی تیاری اور شمولیاتی خریداری کے عملی طور طریقوں میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔
******
ش ح ۔ م م ع ۔ م ا
Urdu No-1850
(Release ID: 2194749)
Visitor Counter : 5