کوئلے کی وزارت
کمرشیل نیلامیوں کے 13 ویں دور میں تین کوئلہ بلاکوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی گئی
Posted On:
26 NOV 2025 12:53PM by PIB Delhi
کوئلے کی وزارت نے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامیوں کے 13ویں دور کے تحت تین کوئلے کے بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کی ہے۔ وزارت نے 21 اگست 2025 ء کو کمرشل کوئلہ بلاکوں کی نیلامی کے 13ویں دور کا آغاز کیا۔ اس کے بعد 20 نومبر ، سے 25 نومبر ، 2025 ء تک آگے کی نیلامی کی گئی، جس کے دوران تینوں کوئلہ بلاکوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ۔ مجموعی طور پر، ان کوئلہ بلاکوں میں تقریباً 3306.58 ملین ٹن کے ارضیاتی ذخائر موجود ہیں، جن کی مشترکہ طور پر سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت ( پی آر سی ) 49 ایم ٹی پی اے ہے ۔
منعقد ہونے والی نیلامیوں کا بلاک وار نتیجہ حسب ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
بلاک کا نام
|
ریاست
|
پی آر سی
( ایم ٹی پی اے )
|
ارضیاتی وسائل
( ایم ٹی )
|
حتمی بولی جمع کرائی گئی
|
ریزرو قیمت
( فی صد )
|
حتمی پیشکش
( فی صد )
|
کوکنگ / نان کوکنگ
|
|
1
|
پیر پینتی براہت
|
جھارکھنڈ
|
25.00
|
798.56
|
دامودر ویلی کارپوریشن
|
4.00
|
5.50
|
نان کوکنگ
|
|
2
|
دھولیہ شمالی
|
جھارکھنڈ
|
14.00
|
1181.25
|
دامودر ویلی کارپوریشن
|
4.00
|
5.50
|
نان کوکنگ
|
|
3
|
منداکنی بی
|
اڈیشہ
|
10.00
|
1326.77
|
دامودر ویلی کارپوریشن
|
6.00
|
12.75
|
نان کوکنگ
|
* ٹکوا کوئلہ بلاک کے معاملے میں ، حتمی پیشکش کے مرحلے میں کوئی بولی موصول نہیں ہوئی تھی اور اس لیے کوئی اختتامی بولی بھی موصول نہیں ہوئی ۔
یہ تینوں بلاک تقریبا ً 4620.69 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں اور ممکنہ طور پر تقریبا ً 7350 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے اور 66248 روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔
2020 ء میں تجارتی کوئلے کی کان کنی کو اپنانے کے بعد سے ، کل 136 کوئلے کے بلاکس کی کامیابی سے نیلامی کی گئی ہے ، جس کی پیداواری صلاحیت 325.04 ملین ٹن سالانہ ہے ۔ ایک بار کام کرنے کے بعد ، یہ بلاکس گھریلو کوئلے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور کوئلے کے شعبے میں خود کفیل بننے کے ملک کے ہدف کو آگے بڑھائیں گے ۔ مجموعی طور پر ، ان کوئلے کے بلاکوں سے 43330 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی ، 48756 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور کوئلے کے ذخائر والے علاقوں میں 439447 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا تخمینہ ہے ۔
ان کامیابیوں سے کوئلے کے شعبے کو اقتصادی ترقی کے کلیدی محرک میں تبدیل کرنے کے لیے کوئلے کی وزارت کے عزم مصمم کی عکاسی ہوتی ہے ۔ اقتصادی استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے نیز ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتے ہوئے ، وزارت ایک مضبوط ، زیادہ پائیدار اور حقیقی معنوں میں آتم نربھر بھارت کے نظریے کو فروغ دینا جاری رکھے ہوئے ہے ۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ع و - ع ا )
U.No. 1831
(Release ID: 2194713)
Visitor Counter : 4