ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 75 ویں یوم آئین کے موقع پر ہندوستان کے آئین سازوں کو خراج عقیدت پیش کیا
اس موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے آئین کی تمہید پڑھنے اور پودے لگانے کا اہتمام کیا
Posted On:
26 NOV 2025 1:28PM by PIB Delhi
یوم آئین 2025 کے موقع پر ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے ہندوستان کے آئین سازوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس موقع پر ملک کے ہر شہری کو نیک خواہشات پیش کیں ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ہندوستان کے آئین سازوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ "ان تمام عظیم لوگوں کو لاکھوں سلام جنہوں نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط اور متحرک بنانے میں اپنا تعاون پیش کیا ہے ۔ دستاویز کے بنیادی اصول کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ہمارا آئین یہ عزم کرتا ہے کہ ملک میں ہر ایک کو سیاسی ، اقتصادی اور سماجی انصاف ملنا چاہیے اور ان کے عقیدے ، مذہب اور عبادت کی آزادی کا تحفظ کیا جانا چاہیے’’۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت (ای ایف سی سی) جناب کیرتی وردھن سنگھ نے خراج عقیدت پیش کیا اور‘ایکس’ پرایک پوسٹ میں لکھا ، ‘‘اس یوم آئین پر ، ہم ان بصیرت افروز لوگوں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ہماری جمہوریت کی تشکیل کی اور دیانتداری اور اتحاد کے ساتھ اس کے نظریات کو برقرار رکھنے کے اپنے فرض کا اعادہ کیاہے ۔
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے آج نئی دہلی میں اندرا پریاورن بھون میں ہندوستان کے آئین کی تمہید کو اجتماعی طور پر پڑھ کر ہندوستان کے آئین کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ ماحولیات کے مرکزی سکریٹری جناب تنمے کمار کی قیادت میں وزارت کے سینئر افسران اور عملے نے سمویدھان دیوس(یو م آئین) منایا اور اس موقع پر ہندوستانی آئین کے معماروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سکریٹری (ای ایف سی سی) نے اس موقع پر#ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت پودے لگانے کا بھی کام شروع کیا ، جس میں آئین میں درج ہندوستان میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے ہر شہری کے بنیادی فرض کے عزم کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہندوستان کے 75 ویں یوم آئین کے جشن کے موقع پر ملک بھر میں وزارت کے تحت تمام تنظیموں ، اداروں اور دفاتر نے تمہید کو اجتماعی طور پر پڑھنے کے ساتھ ساتھ ویبینار/ورکشاپس/آن لائن کوئز وغیرہ جیسی دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
****************
(ش ح۔ش م۔اش ق(
U.No. 1840
(Release ID: 2194709)
Visitor Counter : 3