الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی آئی جی ایف) 2025 کا پانچواں ایڈیشن 27-28 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا


آئی آئی جی ایف ہندوستان کے انٹرنیٹ کے مستقبل کی سمت سے متعلق بات چیت کرنے اور ایسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

Posted On: 26 NOV 2025 2:34PM by PIB Delhi

انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم (آئی آئی جی ایف) کا پانچواں ایڈیشن 27–28 نومبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ فورم کے پہلے دن کا انعقاد انڈیا ہیبیٹ اے ٹی سینٹر میں ہوگا جبکہ دوسرے دن کی کارروائیاں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہوں گی۔ حکومت کے محکموں، ٹیک کمپنیوں، سول سوسائٹی گروپس، یونیورسٹیوں اور پالیسی حلقوں کے شرکاء سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ حکومت کے اس کثیرمقاصد تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک ساتھ لانا، ہندوستان کے انٹرنیٹ کی سمت سے متعلق امور پر بات چیت کرنا اور ان شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس سال کا موضوع ہے:’’ایک جامع اور پائیداروکست بھارت کے لیے انٹرنیٹ گورننس کو آگے بڑھانا۔‘‘اس تقریب میں مباحثے تین اہم ضمنی موضوعات کے گرد مرکوز ہوں گے: جامع ڈیجیٹل مستقبل، مضبوط اور پائیدار ترقی کے لیے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور عوام، سیارہ اورترویج و ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت، جس میں مصنوعی ذہانت کے محفوظ، ذمہ دار انہ اور معنی خیز استعمال پر توجہ دی جائے گی۔

الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت جناب جیتن پرساداس تقریب  میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور تقریب کا افتتاح کریں گے۔اس تقریب میں الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  جوائنٹ سیکرٹری جناب سُشیل پال اور ڈاکٹر دیویش تیاگی، سی ای او اوراین آئی ایکس آئی بھی شرکت کریں گے۔

اقوام متحدہ کے آئی جی ایف، میٹا، گوگل کلاؤڈ،سی سی اے او آئی اور معروف تعلیمی اداروں کے مقررین تقریب کے مباحثے میں حصہ لیں گے۔ اس دو روزہ فورم میں چار پینل مباحثے اور بارہ ورکشاپس ہوں گی، جو شعبہ جاتی، پالیسی اور کمیونٹی سطح پر بات چیت کے لیے مواقع فراہم کریں گی۔

میڈیا کے اراکین، اسٹیک ہولڈرز اور شرکاء کو آئی آئی جی ایف 2025 میں شامل ہونے اور بھارت کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے مستقبل کی تشکیل میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔ آئی آئی جی ایف  2025 کے لیے رجسٹریشن کے لیے براہِ کرم اس لنک پرکلک کریں: https://indiaigf.in/

آئی آئی جی ایف کے بارے میں:

انڈیا انٹرنیٹ گورننس فورم، اقوام متحدہ کے آئی جی ایف کا قومی چیپٹر ہے۔ یہ ایک کثیرمقاصد (ملٹی اسٹیک ہولڈر) فارمیٹ کے تحت کام کرتا ہے جہاں حکومت، سول سوسائٹی، صنعت، تکنیکی ادارے اور علمی حلقے کے افراد مساوی طور پر حصہ لیتے ہیں۔ 2021 میں قائم ہونے والا یہ فورم انٹرنیٹ پالیسی کے مسائل پر کھلے طورپر بات چیت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ فورم کے کام کاج کی نگرانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 14  ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی کرتی ہے۔

******

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-1836

                          


(Release ID: 2194706) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , हिन्दी