لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی ملک کی تعمیر کا ایک اہم ستون ہے جو میرٹ اور دیانت پر مبنی ہے: لوک سبھا اسپیکر


یوپی ایس سی نے اپنےسلیکشن کی کارروائیوں کو زیادہ جدید، سائنسی اور شفاف بنا کر اچھے حکمرانی کے نئے معیار قائم کیے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

  یوپی ایس سی نے بھارت کے شاندار جمہوری ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے: لوک سبھا اسپیکر

  لوک سبھا اسپیکر نے یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کے صد سالہ شتابدی سمیلن کا افتتاح کیا

Posted On: 26 NOV 2025 3:16PM by PIB Delhi

آج لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے یونین پبلک سروس کمیشن ( یوپی ایس سی ) کو ملک کی تعمیر کا ایک اہم ستون قرار دیا جو میرٹ اور دیانت پر مبنی ہے۔ نئی دہلی میں یوپی ایس سی  کے شتابدی سمیلن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، اسپیکر نے کمیشن کے   100 سالہ سفر  کو بھارت کے جمہوری اور انتظامی ارتقاء میں ایک اہم باب قرار دیا۔

اپنے اہم خطاب میں  جناب برلا نے کہا کہ یہ ادارہ جومیرٹ، شفافیت، اور اخلاقی اقدار پر قائم ہے، لاکھوں ہندوستانی نوجوانوں کو عوامی خدمت کے لیے وقف ہونے کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ اسپیکر نے یہ بھی اجاگر کیا کہ جیسے جیسے بھارت  2047 تک ایک ترقی یافتہ اور مجموعی شمولیت پرمبنی ملک  کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے،  یوپی ایس سی  کا کردار اور بھی اہم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ڈیجیٹل دور، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور تیزی سے بدلتی عالمی صورتِ حال کے پیشِ نظر،  یوپی ایس سی  نے اپنے عمل میں اصلاحات کی ہیں اور اپنے سلیکشن کی کارروائیوں کو مزید جدید، سائنسی اور شفاف بنا کر اچھے حکمرانی کے نئے معیار قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوپی ایس سی  نے مختلف سماجی اور جغرافیائی پس منظر سے آنے والے باصلاحیت افراد کو برابر مواقع فراہم کر کے بھارت کے شاندار جمہوری ڈھانچے کو میرٹ، ایمانداری اور شفافیت کے ذریعے مضبوط کیا ہے۔اسپیکر نے مزید کہا کہ یہ صدی کاطویل شاندار سفر صرف انتظامی تاریخ نہیں بلکہ  یوپی ایس سی  کےحکمرانی، ترقی، اور عوامی خدمات کی فراہمی میں منفرد کردار   کی ایک لازوال داستان ہے۔ اس سے بھارت کے انتظامی نظام میں عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 100 سالوں میں، کمیشن نے لاکھوں ہندوستانی نوجوانوں کو اپنے علم، محنت اور اخلاقی اقدار کے ذریعے عوام کی خدمت کرنے کا راستہ فراہم کیا ہے۔ جناب برلا نے کہا کہ  یوپی ایس سی  نے انتظامی نظام میں بھارت کی متنوع ثقافت، زبانوں اور جغرافیائی پس منظر کے حامل باصلاحیت افراد کو موقع فراہم کر کے اس کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اس صدی کے موقع پر کمیشن کو آنے والے دہائیوں کے لیے نئی توانائی، سمت، اور عزم  حاصل کرنا ہوگا، اور  اسے ایک ایسی نسل تیار کرے گا جو ملک کی تعمیر میں ایک طاقتور قوت بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ آئندہ بھی ایسی نسلیں تیار کرے گا جو نہ صرف افسران ہوں گے بلکہ  ملک کی تعمیر کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بھی ثابت ہوں گے، اور ایک ترقی یافتہ، جدید اور عالمی سطح پر بہترین شبیہ والے بھارت کے عزم کو حقیقت میں تبدیل کریں گے۔

اس موقع پر جناب برلا نے یوپی ایس سی  کے سابق اور موجودہ چیئرمینز، ممبران، افسران اور تمام عملے   کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، سائنس و ٹکنالوجی، ارضیاتی سائنسز، وزیراعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، اور ایٹمی توانائی و خلائی امورکے مرکزی وزیر مملکت اور دیگر معززین موجود تھے۔ یونین پبلک سروس کمیشن کےچیئرمین ڈاکٹر اجے کمار نے خیرمقدم تقریر کی۔

*****

 

UR-1843

(ش ح۔ع ح۔ ف ر )


(Release ID: 2194705) Visitor Counter : 3
Read this release in: English , हिन्दी