وزارات ثقافت
بھوٹان میں بدھ کے مقدس باقیات کی بابرکت نمائش کے بعد انہیں ہندوستان واپس لانے کا اعزاز حاصل ہوا: مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو
بھوٹان میں 17روزہ نمائش کے بعد مقدس باقیات بھارت واپس آئے؛ بھوٹان کے شاہ نے رخصتی کی رسمی تقریب میں شرکت کی
Posted On:
25 NOV 2025 8:02PM by PIB Delhi
بھگوان بدھ کے مقدس باقیات بھوٹان میں 17 روزہ روحانی نمائش کے بعد آج ہندوستان واپس آئے، جو کہ مشترکہ بدھ مت کے ورثے میں جڑی ہندوستان-بھوٹان دوستی میں ایک گہرا لمحہ ہے۔

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو مقدس باقیات کی واپسی کے سفر میں شامل تھے اور انہوں نے بھوٹان کی قیادت اور عوام کی غیر معمولی محبت، عقیدت اور رسمی اعزاز کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جناب رجیجو نے کہا کہ "بھوٹان میں ان کی بابرکت نمائش کے بعد بدھ کے مقدس باقیات کو ہندوستان واپس لانے کا اعزاز حاصل ہوا۔ مقدس آثار کے تئیں بھوٹان کی گہری عقیدت ہندوستان اور بھوٹان کے لوگوں کے درمیان گہری ہم آہنگی کو اجاگر کرتی ہے۔ رسمی رخصتی کے دوران بھوٹان کے شاہ کی نجی دیکھ بھال اور مبارک موجودگی سے میں خوش ہوں۔"

انہوں نے بھوٹان کے وزیر اعظم، بھوٹانی کابینہ کے اراکین، مرکزی خانقاہی باڈی کے لیتشوگ لوپین، قابل احترام راہبوں اور بھوٹان کی شاہی حکومت کا مقدس آثار کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات اور 11نومبر 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بھوٹان کے یادگار دورے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

آج پالم ہوائی اڈے پر پہنچنے پر، مقدس آثار کا استقبال آئی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب ابھیجیت ہلدر، راہبوں، ثقافت کی وزارت اور قومی عجائب گھر کے سینئر افسران نے کیا۔

بھوٹان سے رسمی طور پر رخصتی-
عالمی امن دعائیہ تقریب کے حصے کے طور پر 8 سے 25 نومبر 2025 تک تھمپو کے تراشی چھودجونگ کے گرانڈ کوئنرے ہال میں مقدس بدھ پپراہ باقیات کو رکھا گیا، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے پرارتھنا کی اور آشیرواد مانگا۔

باقیات کو ریاستی جلوس کے دوران پارو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی باعزت واپسی کے لیے لے جانے سے قبل ، آج صبح، بھوٹان کے بادشاہ نے گرانڈ کوئنرے میں ادا کی گئی خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔
اس رسمی تقریب میں بھوٹان کے وزیر اعظم لیتشوگ لوپن، وزیر داخلہ، بھوٹان کے وزیر صحت، ہندوستان اور بھوٹان کے قابل احترام راہبوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ جناب عالی نے مرکزی وزیر شری کرن رجیجو سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے خاص طور پر بھوٹان کا سفر کیا تاکہ وہ باقیات کو وطن واپس لا سکیں۔
پورے اعزاز کے ساتھ، مقدس باقیات کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعہ بھوٹان سے واپس لایا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان لازوال روحانی بندھن اور پائیدار دوستی کی علامت ہے۔
ساجھا وراثت کی ایک علامت
بدھ مت کی دنیا میں سب سے زیادہ قابل احترام اشیاء میں شامل، بدھ کے مقدس باقیات کو بھارت سے دوستی کے خصوصی اشارے کے طور پر بھوٹان لایا گیا تھا۔ ان کی نمائش نے پورے بھوٹان میں بے پناہ عقیدت کے جذبے کو جنم دیا اور اس ثقافتی اور روحانی رشتے کی تصدیق کی جو دونوں ممالک کو متحد کرنے کے لیے استوار ہے۔
*******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1813
(Release ID: 2194444)
Visitor Counter : 3