نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی


نائب صدر جمہوریہ کو شہری ہوا بازی کی وزارت کے اہم اقدامات اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات دی گئی

प्रविष्टि तिथि: 25 NOV 2025 7:28PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو نے آج وزارت کے سینیئر افسران کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نائب صدر جمہوریہ کو وزارت کی طرف سے آج کی ضرورتوں اور عالمی معیارات کے لحاظ سے ہندوستان کے شہری ہوابازی کے شعبے کو مضبوط کرنے کے کیے گئے کلیدی اقدامات اور پہل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ کو کفایتی ہوائی سفر اور بنیادی ڈھانچے کی اہم پیش رفت کے بارے میں حکومت کی وابستگی سے آگاہ کیا گیا، جس میں نئے ہوائی اڈوں کا افتتاح، ہوائی رابطے کی توسیع، مسافروں کی آمد و رفت میں ریکارڈ اضافہ، گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کا قیام اور شہری ہوابازی میں آتم نربھرتا کو فروغ دینے کی کوششیں شامل ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کو آر سی ایس-اڑان اسکیم کے بارے میں معلومات دی گئی، جس کا مقصد ان راستوں پر فضائی آپریشن کو بڑھانا ہے جہاں فضائی سروس نہیں ہے یا بہت کم ہے، ساتھ ہی اس کا مقصد متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا اور عوام کے لیے پروازوں کو قابل رسائی بنانا ہے۔ معلومات میں بحالی، مرمت اور اوور ہال (ایم آر او) ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ہوائی اڈوں پر صاف توانائی کے ذرائع کو اپنانے کے لیے وزارت کے اقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

نائب صدر جمہوریہ کو بھارتیہ وایویان ادھینیم، 2024 کی کلیدی دفعات کے بارے میں مزید معلومات دی گئی، جو ایک تاریخی قانون سازی کی اصلاحات ہے جس کا مقصد حفاظت، اختراع، ترقی اور عالمی تعمیل کو بڑھا کر ہندوستان کے ہوا بازی کے شعبے کو جدید بنانا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے مقامی برادریوں کو با اختیار بنانے اور علاقائی اقتصادی اور سیاحتی امکانات کو کھولنے میں اڑان جیسے اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے غیر استعمال شدہ ہوائی پٹیوں کو بحال کرنے کے لیے وزارت کی کوششوں کو سراہا اور ہوا بازی کے شعبے کی تیزی سے توسیع کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے تربیتی طیاروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 1809


(रिलीज़ आईडी: 2194310) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Malayalam