سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر اور آئی سی ایم آر نے ‘‘پورے معاشرے کو فائدہ پہنچانے کے حکومت کے مکمل نقطہ نظر’’کے تحت  صحت سے متعلق تحقیق کے لیے مشترکہ  لائحہ عمل تیار کرنے کے لیےغوروخوض  کرنے کی خاطرایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا

Posted On: 25 NOV 2025 10:43AM by PIB Delhi

کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج سی ایس آئی آر سائنس سینٹر،نئی دہلی میں ایک اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا ،جس کا مقصد جاری تعاون کو مضبوط بنانا اور مشترکہ صحت کی تحقیق کے لیے مستقبل پر مبنی ایک مربوط روڈ میپ کا خاکہ تیار کرنا ہے۔

میٹنگ کی مشترکہ صدارت ڈاکٹر این کلائیسلوی،ڈائریکٹر جنرل،سی ایس آئی آر اور سکریٹری،ڈی ایس آئی آر اور ڈاکٹر راجیو بہل،ڈائریکٹر جنرل،آئی سی ایم آر اور  صحت سے متعلق تحقیق کے محکمے کے سکریٹری نے کی۔ سی ایس آئی آر اور آئی سی ایم آر لیبارٹریوں کے کئی ڈائریکٹرز کے ساتھ ساتھ دونوں تنظیموں کے سینئر عہدیداروں نے اس بات چیت میں شرکت کی۔

بات چیت کے دوران،دونوں تنظیموں نے جاری بڑے باہمی تعاون کے اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا،جن میں کلینیکل ٹرائلز میں جانے والے سی ایس آئی آر مالیکیولز،سی ایس آئی آر لیبارٹریوں میں آئی سی ایم آر کے تعاون سے چلنے والے سینٹرز آف ایڈوانسڈ ریسرچ کی حیثیت اور بڑے منصوبوں کے نفاذ شامل ہیں۔  ون ہیلتھ مشن کے ذریعے مشترکہ کوششوں کو مستحکم کرنے کے لیے اتفاق رائے کے ساتھ شہروں،اسپتالوں اور برادریوں میں متعدد پیتھوجینز کے لیے گندے پانی کی  نکاسی کو توسیع دینے کی نگرانی کو جاری رکھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔

دونوں فریقوں نے نئے مالیکیولز اور ادویات کی ترقی میں سی ایس آئی آر اور آئی سی ایم آر کے متعلقہ کرداروں اور ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا،جس میں منظم کلینیکل ٹرائلز اور آئی سی ایم آر کی بڑے جانوروں کی زہریلی جانچ کی سہولیات کا استعمال شامل ہے۔

اے سی ایس آئی آر – آئی سی ایم آر ، پی ایچ ڈی پروگرام کا جائزہ لیا گیا،جس میں نوجوان محققین کے لیے مواقع بڑھانے پر زور دیا گیا،جس میں سی ایس آئی آر فیلوشپس کے ساتھ ساتھ آئی سی ایم آر  فیلوشپس کا انضمام بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر کلیسلوی اور ڈاکٹر راجیو بہل نے اعلی اثرات والے قومی نتائج حاصل کرنے کے لیے آئی سی ایم آر کے صحت عامہ کے مینڈیٹ کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر کی سائنسی اور تکنیکی طاقتوں کو یکجا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے ٹیکنالوجیز کی مشترکہ ترقی کے لیے مقررہ وقت پر پیش رفت،بہتر تال میل اور منظم طریقہ کار کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جس میں مشترکہ طور پر منصوبہ بند،ڈیجیٹل طور پر کنٹرول شدہ میڈیکل ایمرجنسی ڈرون سروس شامل ہے۔

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اختتام باہمی تعاون کو تیز کرنے،مشترکہ پروجیکٹ کی ترقی کو ہموار کرنے،اور بائیو میڈیکل سائنس،تشخیص،ڈیجیٹل صحت،اور ماحولیاتی صحت کی نگرانی جیسےابھرتے ہوئے شعبوں میں روابط اورمشغولیت کو بڑھانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

1.jpg

****************

(ش ح۔م م ع۔ت ا(

U.No.1777


(Release ID: 2194094) Visitor Counter : 7
Read this release in: English , हिन्दी