شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) سے متعلق پری ریلیز کنسلٹیٹو ورکشاپ 26 نومبر 2025 کو ممبئی میں منعقد ہوگی
Posted On:
25 NOV 2025 1:39PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 26 نومبر 2025 کو ممبئی میں ‘‘کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کی بنیادی نظر ثانی سے متعلق پری ریلیز کنسلٹیٹو ورکشاپ’’ یعنی ریلیز سے پہلے مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کی رائے اور تبصرے حاصل کرنے کے لیے جی ڈی پی،سی پی آئی اور آئی آئی پی کی جاری بنیادی نظر ثانی میں مجوزہ طریقہ کار اور ساختی تبدیلیوں کو شیئر کرنا ہے۔ورکشاپ میں اعداد و شمار کے نئے ذرائع اور ان اشاریوں کی تالیف میں استعمال کی جانے والی تجویز کردہ ٹیکنالوجی کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
ورکشاپ میں عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں،ریزرو بینک آف انڈیا،نامور ماہرین اقتصادیات،مالیاتی اداروں اور بینکنگ سیکٹر کے ماہرین،موضوع کے ماہرین،بنیادی اعدادوشمار کے صارفین اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر عہدیداروں سمیت شرکاء کی ایک وسیع تعداد اور گروپ کو یکجا کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس متنوع گروپ کی شرکت سے بات چیت کو تقویت ملے گی اور صارفین کو نظر ثانی شدہ سیریز میں ہونے والی تبدیلیوں سے واقف کرایا جائے گا۔
ورکشاپ کے دن کا آغاز ایک افتتاحی اجلاس سے ہوگا جس میں پروفیسر ایس مہندر دیو،چیئرمین،ای اے سی-پی ایم،ڈاکٹرپونم گپتا،ڈپٹی گورنر،آر بی آئی،ڈاکٹر سوربھ گرگ،سکریٹری،ایم او ایس پی آئی اور جناب این کے سنتوشی،ڈائریکٹر جنرل (مرکزی شماریات) کے خطابات ہوں گے۔ اس کے بعد جی ڈی پی،سی پی آئی اور آئی آئی پی سے متعلق تکنیکی اجلاسوں کے ساتھ ساتھ کھلے ایوان میں بات چیت ہوگی۔ ان اشاریہ جات کی بنیادی نظر ثانی میں مجوزہ تبدیلیوں پر مختصر مرکزی تفصیلات اور نوٹوں پر مشتمل ایک کتابچہ بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا مقصد جی ڈی پی،سی پی آئی اور آئی آئی پی کی نظر ثانی شدہ سیریز کے اجرا سے پہلے شفافیت کو مضبوط کرنا،معلوماتی اور باخبر مکالمے کو فروغ دینا اور وسیع تر بنیادی مشاورت کو یقینی بنانا ہے۔وزارت اس اہم مشاورتی مشق میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت اور بصیرت کا خیر مقدم کررہی ہے۔
****************
(ش ح۔م م ع۔ت ا(
U.No.1776
(Release ID: 2194079)
Visitor Counter : 10