ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے ہریانہ کےسونی پت میں ضوابط کے نفاذ کا معائنہ کیا


ایک سو ایک  اکائی/مقامات کا معائنہ کیا گیا ،اس دوران  29 (بشمول 05  سی  اینڈ ڈی سائٹس) کمیشن کی قانونی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے

प्रविष्टि तिथि: 22 NOV 2025 8:24PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ(این سی آر)اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن(سی اے کیو ایم) نے 21نومبر 2025 کو ہریانہ کے سونی پت میں ضوابط سے متعلق معائنے کی ایک بڑی مہم چلائی ۔  معائنے کی یہ کارروائی قومی راجدھانی خطہ (این سی آر)میں قانونی رہنما خطوط اور تجویز کردہ ماحولیاتی ضوابط کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی جاری نفاذ مہم کا حصہ تھی۔ کارروائی  کے لیے کمیشن کی کل 20 فلائنگ اسکواڈ ٹیموں کو  تعینات کیا گیا تھا۔

نفاذ کے معائنے کی کارروائی ضلع کے کنفارمنگ اور نان کنفارمنگ ،دونوں صنعتی علاقوں میں کی گئی۔ معائنہ کی قیادت ضلع انتظامیہ نے کی، جس میں ڈپٹی کمشنرز  (ڈی سیز)، ڈیوٹی مجسٹریٹس،اور پولیس اہلکار بھی کارروائی کو آسان بنانے کے لیے موجود تھے۔ معائنے کے علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے فلائنگ اسکواڈز کو تفویض کیا تھا۔

کل 101 معائنے کیے گئے جن میں چھ تعمیراتی اور مسمار کرنے (سی اینڈ ڈی) سے متعلق مقامات اور باقی صنعتی علاقے شامل  تھے۔ ابتدائی جائزوں کے مطابق 29 اکائیاں ضوابط کی خلاف ورزی کری ہوئی پائی گئیں، جن میں پانچ  سی اینڈ ڈی سائٹس بھی شامل ہیں۔

نان کنفرمنگ علاقوں میں 55 معائنے کیے گئے ،اس دوران  21 خلاف ورزیاں (بشمول دو سی اینڈ ڈی سائٹس)پائی گئیں۔ کنفرمنگ صنعتی علاقوں میں  معائنے کی 46 کارروائیاں کی گئیں جن میں  آٹھ خلاف ورزیاں (بشمول تین سی اینڈ ڈی سائٹس)درج  کی گئیں۔

مہم  کے دوران پائی  گئیں اہم خلاف ورزیاں درج ذیل ہیں:

  • غیر منظور شدہ ایندھن کا استعمال؛
  • فضائی آلودگی پر قابو پانے والے آلات (اے پی سی ڈیز) کی غیر موجودگی/خرابی - تقریباً 20 یونٹس میں نظام کی خرابی پائی گئی۔
  • ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ(ایس پی سی بی) سے کام کرنے کے لیے درست رضامندی (سی ٹی او)کے بغیر کام کرنا؛
  • قائم کردہ  سی اینڈ ڈی ضوابط کی خلاف ورزی

کمیشن نے کہا کہ عدم تعمیل کو روکنے، ذرائع  پر اخراج کو کم کرنے اور آلودگی پھیلانے والے ایسے اداروں کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے سخت معائنہ ضروری ہے۔ ان نفاذ کی کوششوں کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صنعتیں اور سی اینڈ ڈی سائٹس ضوابط کی تعمیل کریں اور علاقے میں فضائی آلودگی  پھیلانے سے گریز کریں۔

سونی پت میں معائنے کی  یہ کارروائی  سی اے کیو ایم کی طرف سے ایک بڑے نفاذ کے اقدام کا حصہ ہے جس میں ریاستی حکومتوں، ضلع حکام اور علاقے میں متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ،خاص طور پر جی آر اے پی کی مدت کے دوران زمینی نگرانی کو تیز کرنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 1710


(रिलीज़ आईडी: 2193478) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी