بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مزدور،ملک کی تعمیر کے کان کن ہیں: جناب سربانند سونووال


چائے کے مزدوروں کو بااختیار بنانے سے ملک کی بنیادمضبوط ہوتی ہے:مرکزی وزیر

مزدوروں کی عزت کرنا، ملکی طاقت کے لیے ناگزیر ہے: جناب سونووال کا شرمک کلیان دیوس کے موقع پر خطاب

प्रविष्टि तिथि: 23 NOV 2025 9:45PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں (ایم اوپی ایس ڈبلیو) کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج ضلع ڈبروگڑھ کے چابوا میں، ڈن جوئے فیلڈ میں منعقدہ ’’شرمِک کلیان دیوس‘‘ پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام چائے مزدوری کے معروف رہنما سنتوش کمار ٹاپنو کی یومِ پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔

تقریب میں تعلیم، صحت، فلاح و بہبود اور چائےباغان کی بستیوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ جناب سونووال نے اعزاز سے نوازا اور آسام بلڈنگ اینڈ اَدر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مستفیدین کو مالی امداد کے چیک بھی فراہم کیے۔

وزیر موصوف نے ’نِرمان ساکھی‘ پہل کے تحت مفت سی ایس سی فعال رجسٹریشن، تجدید اور آن بورڈنگ خدمات کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد مزدوروں تک فلاحی اسکیموں تک رسائی کو مزید موثر بنانا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سنتوش کمار ٹاپنو کو  خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں ایک بصیرت افروز سماجی مصلح، ماہرِ تعلیم اور مزدور رہنما قرار دیا جنہوں نے اپنی پوری زندگی چائے قبائل اور آدیواسی برادریوں کی ترقی اور فلاح کے لیے وقف کر دی۔

جناب سونووال نے کہا، “جو قوم اپنے مزدوروں کو عزت نہیں دیتی وہ کبھی مضبوط نہیں بن سکتی۔ وہ معاشرہ جو اپنے محنت کشوں کا احترام نہیں کرتا، صحت مند نہیں رہ سکتااور وہ حکومتیں جو مزدوروں کو صرف ووٹ بینک سمجھتی ہیں،ملک کی تعمیر میں ناکام ہو جاتی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے منصب سنبھالنے کے بعد مزدور وں کےفلاح کے کھوکھلے سیاسی نعروں کا دور ختم ہو چکا ہےاور اس کی جگہ پالیسی، نیک نیتی اور جامع طرزِ حکمرانی پر مبنی حقیقی تبدیلی نے لے لی ہے۔

جناب سونووال نے مزید کہا، “گزشتہ 11 برسوں میں وزیراعظم مودی جی کی قیادت میں چائے بستیوں، فیکٹریوں، تعمیراتی شعبے یا زراعت،ہر شعبے کے مزدوروں کو رہائش، صحت، تعلیم، بینکنگ سہولیات اور باوقار روزگار کے مواقع فراہم کرنے والی اسکیموں کے ذریعے معاشی اور سماجی تحفظ ملا ہے۔ مزدور ہی ملک کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔”

بھارت کی بڑھتی ہوئی معاشی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا، “آج بھارت دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے۔ ہمارے محنت کش آج بحری جہاز، دفاعی ساز و سامان اور برآمدی مصنوعات تیار کر رہے ہیں۔ آج بھارت دنیا کے سامنے اعتماد کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی وجہ وزیراعظم مودی کا عزم، صلاحیت اور وژن ہے۔” مرکزی وزیر نے بتایا کہ آسام کے 7.5 لاکھ سے زیادہ چائے مزدوروں نے پی ایم جن دھن یوجنا کے تحت بینک کھاتے کھولے ہیں، جس سے ان کی براہِ راست مالی شمولیت یقینی ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاست کی پہل ‘ایتی کولی دوتی پاٹ’ کا بھی ذکر کیا، جس کے تحت ہر چائے باغان کے مزدور کو 5,000 روپے براہِ راست بینک کھاتے میں منتقل کیے جاتے ہیں۔

جناب سونووال نے چائے بستیوں میں سڑکوں، بجلی، صحت کی سہولیات، معیاری تعلیم، صاف پینے کے پانی اور زچگی کی نگہداشت میں نمایاں بہتری کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا، “ہمارے چائے مزدوروں کی محنت اور ان کا پسینہ ،آسام کی چائے کے ہر پتے میں رچا بسا ہے۔ حکومت ان کی ترقی اور فلاح کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ مزدور ہی ہماری ریڑھ کی ہڈی، محرک قوت اور ملک کی تعمیر کے اصل معمار ہیں۔”

چائے صنعت میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جناب سونووال نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ متنوع پیداوار اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تلاش کریں۔انہوں نے کہا، “چائے کی کمپنیاں اگر ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کریں تو عالمی مسابقت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے کمیونٹی کے لیے معاشی مواقع میں نمایاں وسعت آئے گی۔”

جناب سونووال نے چائے قبائل اور آدیواسی برادری کے ساتھ اپنی گہری جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچپن کی یادیں اس خطے سے محبت، احترام اور تعلق کے جذبات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا، “ہماری آنے والی نسلوں کو اس دن کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ ہم مزدوروں کی جامع ترقی کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ ملک کی ترقی ان کی خوشحالی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔”

********

 (ش ح ۔ع ح۔ع ر)

U. No. 1697


(रिलीज़ आईडी: 2193432) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी