لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

سندھی برادری کے کاروبار، خدمات اور ثقافتی عزم نے انہیں بھارت کی سماجی اور اقتصادی طاقت کا ستون بنا دیا ہے: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا


سندھی برادری ثقافتی فخر، سالمیت اور تعمیر ملک کی مثال ہے: لوک سبھا کے اسپیکر

ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں مضمر ہے؛برادریوں کے درمیان باہمی احترام وکست بھارت کی تصوریت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی اہم ہے

لوک سبھا کے اسپیکر نے وشو سندھی ہندو فاؤنڈیشن آف ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام "سشکت سماج – سمرِدھ بھارت" پروگرام میں شرکاء سے خطاب کیا

Posted On: 23 NOV 2025 5:15PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سندھی برادری کے عمیق ثقافتی ورثے اور خدمت کے تئیں ان کی مضبوط عہدبستگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان خصوصیات نے اس برادری کو بھارت کی سماجی، اقتصادی، اور ثقافتی ترقی میں ایک اہم تعاون فراہم کار بنا دیا ہے۔ برادری کی اجتماعی قوت اور لچک کی ستائش کرتے ہوئے، جناب برلا نے کہا کہ یہ برادری ان نظریات کامظہر ہے جو مضبوط بھارت کی بنیاد رکھتے ہیں۔ اسپیکر نے ان خیالات کا اظہار ’’سشکت سماج – سمرِدھ بھارت‘‘ پروگرام کےد وران کیا، جس کا اہتمام وگیان بھون میں وشو سندھی ہندو فاؤنڈیشن آف ایسو سی ایشنز (وی ایس ایچ ایف اے) کے ذریعہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برادری نے کاروبار، صنعت، بینکنگ، خدمات اور ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس سے لاکھوں افراد کے لیے روزی روٹی کمانے کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کامیابی کی جڑیں نہ صرف معاشی ذہانت میں ہیں بلکہ اعتماد، تعاون اور اخلاقی طرز عمل کی مضبوط اقدار سے مربوط ہیں، ایسی خصوصیات جو ملک کی ترقی میں بہت زیادہ کردار ادا کرتی ہیں۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ تقسیم کے دوران سندھی برادری کو درپیش آزمائشوں نے اس برادری کو مزید مضبوط کیا۔ مادی املاک کے تباہ کن نقصان کے باوجود، سندھی برادری نے اپنے مذہب، روایات، رسم و رواج اور ثقافتی شناخت کو مضبوطی سے برقرار رکھا۔ انہوں نے اپنی زندگیوں کو غیر معمولی عزم کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیا، مؤثر طریقے سے مشکلات کو موقع میں تبدیل کیا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان کا سفر لچک اور ثقافتی فخر کی ایک گہری مثال کے طور پر کھڑا ہے۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں مضمر ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام کمیونٹیز کے درمیان اتحاد، تال میل اور باہمی احترام وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک وکست بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، سماجی خدمت اور کمیونٹی ویلفیئر میں سندھی کمیونٹی کی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے، جامع ترقی اور سماجی ترقی کے لیے ان کی لگن کو اجاگر کیا۔

2003 سے سندھی برادری کے ساتھ اپنی طویل اور گرمجوشی سے تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، شری برلا نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی حمایت اور خیر سگالی مسلسل ثابت قدم رہی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک پارلیمانی وفود کی قیادت کرتے ہوئے اپنے دوروں کے مشاہدات کا مزید اشتراک کیا، اور اس بات کا ذکر کیا کہ بارباڈوس سے سورینام سے میکسیکو تک مختلف ممالک میں ، انہوں نے فعال سندھی برادریوں کو دیکھا ہے جو اپنے ورثے کو محفوظ رکھنے میں ماہر ہیں اور ساتھ ہی ساتھ مقامی معیشتوں اور سماجی تانے بانے کا جزو لاینفک بن رہی ہیں۔

انہوں نے سندھی نوجوانوں کی کاروباری عمدگی، جدت طرازی اور مستقبل کے حوالے سے سوچ کو ہندوستان کی ترقی، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور نئے دور کے شعبوں کے لیے اہم محرک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شراکتیں دیگر برادریوں کو متاثر کرتی ہیں اور قومی ترقی کی کوششوں کو تقویت فراہم کرتی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے الفاظ کو دوہراتے ہوئے، جناب برلا نے اس امر پر زور دیا کہ اس برادری نے دنیا کو یہ سکھایا ہے کہ مضبوطی، محنت شاقہ اور ثقافتی یکجہتی کس طرح زندگیوں کو دوبارہ بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ جناب برلا نے کہا کہ اندرون اور بیرونِ ملک دونوں جگہ ان کی  حصولیابیاں مضبوط قومی فخر کا باعث ہیں ۔

آخر میں، جناب برلا نے برادری کو اکٹھا کرنے، وراثت کے تحفظ اور تعمیر  ملک کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے وی ایس ایچ ایف اے کی ستائش کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پروگرام سے ابھرنے والی بات چیت اور خیالات سماجی اختیار دہی ، نوجوان قیادت اور مضبوط، متحد ہندوستان کے اہداف کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:1684


(Release ID: 2193240) Visitor Counter : 7